ہالینڈ: ریت سے تعمیر کردہ دنیا کے پہلے ہوٹل

آپ نے ریت سے تعمیر کردہ محل اور مجسمے تو اکثر دیکھے ہوں گے لیکن حال ہی میں ہالینڈ میں دو ریت سے تیار کیے جانے والے حقیقی ہوٹل کا افتتاح بھی کیا گیا ہے- ان دونوں ہوٹلوں کو دنیا کے سب سے پہلے ریت سے بنائے جانے والے ہوٹلوں کا اعزاز حاصل ہے-
 

image


یہ دونوں ہوٹل ہالینڈ کے دو مختلف قصبوں Oss اور Sneek میں تعمیر کیے گئے ہیں-

آپ چاہے مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ دونوں ہوٹل مکمل طور پر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں جس میں بجلی٬ پانی کا نظام٬ شیشے کی بنی کھڑکیاں٬ بڑے بیڈ٬ نرم قالین٬ پرتعیش باتھ روم اور وائی فائی کی سہولت شامل ہے-
 

image


یہ دونوں ہوٹل صرف 4 ہفتوں کے مختصر سے وقت میں تعمیر کیے گئے - یہ ہوٹل Global PowWow نے فن لینڈ اور سوئیڈن میں واقع آئس ہوٹل سے متاثر ہو کر تعمیر کیے-

اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ریت سے تعمیر کردہ اس ہوٹل میں موجود کمرا انتہائی محفوظ اور آرام دہ ہے اور یہاں آنے والے مہمانوں کو ایک منفرد ماحول مہیا کرتا ہے-
 

image

اس ہوٹل میں ایک رات کے لیے رہائش اختیار کرنے کا کرایہ 168 ڈالر ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

If you love building sandcastles then here’s your chance to actually live in one. ‘Zand Hotels’ – the world’s first hotels constructed out of sand have opened in two Dutch towns – Oss and Sneek – to commemorate sand sculpture festivals held there each year.