بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کار ڈیزائنر نے حال ہی میں
دنیا کی سب سے بڑی کار تیار کی ہے- اس کار کی بلندی ڈبل ڈیکر بس سے بھی
دگنی ہے- 50 فٹ لمبی اس کار کی اونچائی 22 فٹ ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ
یہ کار چلتی نہیں ہے مگر ریسنگ کار فارمولا ون جیسی آوازیں ضرور نکالتی ہے-
|
|
سنہ 1922 کی فورڈ ٹوریر کار کے طرز پر تیار کی جانے والی یہ گاڑی بھارت کے
کار ڈیزائنر سدھاکر یادو کی ڈیزائن کردہ ہے اور وہ اب اس کا نام گنیز بک
میں “ دنیا کی سب سے بڑی کار“ کے طور پر درج کروانا چاہتے ہیں-
اس سے قبل سدھاکر یادو تین پہیوں پر مشتمل دنیا کی سب سے اونچی سائیکل
بنانے اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں اور اس سائیکل کا اندراج گنیز بک ریکارڈ
میں بھی کیا جا چکا ہے- اس سائیکل کی اونچائی تقریباً 41.5 فٹ تھی-
سدھاکر یادو عجیب و غریب کاروں کا ایک میوزیم بھی رکھتے ہیں اور مذکورہ کار
بھی اسی میوزیم میں رکھی جائے گی-
|
|
ڈیزائنر سدھاکر یادو کے مطابق اس کار کو بھی انہوں ںے میوزیم میں موجود
دیگر کاروں کی طرح سکریپ سے تیار کیا ہے-
|