ہر مشکل کا حل نمازِ شب

ہر انسان جانتا ہے اُس کا خالق اور مالک کون ہے،اﷲ نے انسان کو جو نعمتیں عطا کی ہیں اُس کا شکر بجا لانا ہم پر لازم و واجب ہے یہ دنیا فانی ہے اس دنیا میں فرعون آیا خدائی دعوی کیا لیکن انجام موت،نمرود اور شداد آئے خدا بنے پھرتے تھے انجام موت،یزید نے اما م حسین ؑ کو بے یارو مدد گار شہید کیا یہ سوچ کر کہ مجھ سے کون پوچھے گا میں جو چاہوں کروں لیکن انجام کیا ہوا درد ناک موت، آج یہ سب اس دنیا فانی سے رخصت ہو چکے ہیں اب افسوس بھی کرتے ہوں گے کہ اے کاش ہم نے ایسے غلط کام نہ کئے ہوتے لیکن اب افسوس کا کیا فائدہ ،افسوس اور توبہ مرنے کے بعد فائدہ نہیں دیتی،آج کے دور پر نگاہ کریں تو سوائے مشکلات،تنگی اور پریشانیوں کے کچھ نظر نہیں آتا لیکن یہ بات یاد رکھیں دنیا میں ہر دروازہ بند ہو جاتا ہے لیکن ایک ایسا دروازہ ہے جو بند نہیں ہوتا وہ ہے خدا کا دروازہ،بچہ بچپن میں روتا ہے ماں سمجھ جاتی ہے بچہ بھوکا ہے،پھر بچہ روتا ہے ماں سمجھ جاتی ہے کہ کچھ مانگ رہا ہے پھر بچہ روتا ہے ماں سمجھ جاتی ہے بچہ تکلیف میں ہے کہنے کا مطلب یہ کہ بچہ رو کو اپنی ہر بات ماں کو سمجھا دیتا ہے اور ماں کا دل اﷲ نے ایسا بنایا ہے جس کی دھڑکن اُس کی اولاد ہے ،اب سوچیں یہ ایک ماں ہے اور اﷲ اپنی مخلوق سے ۷۰ ماؤں سے زیادہ پیار رکھتا ہے بھلا وہ چاہے گا کہ اُس کی مخلوق تکلیف میں ہو ،اور اﷲ کو یاد کرنے اور راضی کرنے کا بہترین وقت رات کا وقت ہے اسی لئے رات میں ایک نماز پڑھی جاتی ہے جس کو ’’نماز شب ‘‘کہا جاتا ہے ۔نماز شک آپ پڑھیں پھر دیکھیں آپ کی مشکلات کیسے دور ہوتی ہیں ،آپ کو وہاں سے ملے گا جہاں سے آپ کو امید بھی نہ ہو گی اب نماز شب کا طریقہ کیا ہے وہ سمجھ لیں:
۱)نماز شب کی نیت سے آٹھ رکعت نماز پڑھیں بالکل صبح کی نماز کی طرح دو دو رکعت کر کے۔(ہر دو رکعت کے بعد نماز کو ختم کریں اور پھر دو رکعت نماز پڑھنے کھڑے ہو جائیں نیت ایک بار کر لیں آٹھ رکعت کی اور دو دو رکعت کر کے پڑھ لیں)
۲)دو رکعت نماز پڑھیں نماز شفع کی نیت سے صبح کی نماز کی طرح ۔
۳)ایک رکعت نماز ’’نماز وتر‘‘کی نیت سے پڑھیں اس طرح کہ نیت کے بعد سورہ الحمد پڑھیں،پھر سورہ اخلاص پڑھیں پھر اﷲ اکبر کہہ کر قنوت پڑھیں اور قنوت میں ۷۰ مرتبہ ’’استغفر اﷲ ربی واتوب الیہ‘‘پڑھیں اور ۴۰ زندہ یا مردہ مومنین کے نام لیں تا کہ اُن کی مشکلات اور پریشانیاں حل ہو سکیں اُن کے صدقے میں آپ کی بھی مشکل حل ہو جائے گی اﷲ اُس کو زیادہ عطا کرتا ہے جو اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر کرتے ہیں اب نام کیسے لیں آپ کہیں اللھم اغفر لفاطمہ ،لساجدہ،لمحسن۔۔۔۔۔اس طرح نام لیتے چلیں جائیں
۴)نماز کے بعد تسبیح زہراء پڑھیں (۳۴ مرتبہ اﷲ اکبر،۳۳ مرتبہ الحمد ﷲ،۳۳ مرتبہ سبحان اﷲ)پھر آپ اپنی شرعی حاجت طلب کریں

انشاء اﷲ آپ کو ضرور عطا کرے گا

یہ ایک ایسا عمل ہے جو اگر انسان کی عادت بن جائے تو اﷲ ایسے بندے کو دنیا سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238821 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.