اگرچہ پاکستان ریلوے کا پاکستانی عوام کو سہولیات مہیا
کرنے کے حوالے سے تو کوئی بہترین ریکارڈ موجود نہیں ہے لیکن ہمارے ملک کی
خوبصورتی نے ضرور ٹرین کے سفر کو قابلِ قدر بنا دیا ہے- حقیقت یہ ہے کہ
پاکستان کے چند خوبصورت مقامات ایسے بھی ہیں جہاں موجود ریلوے ٹریک سے جب
ٹرین گزرتی ہے تو مسافر وہاں کے سحر انگیز نظاروں میں گم ہوجاتے ہیں- ہم
یہاں پاکستان کے چند غیر معمولی اور منفرد خوبصورتی کے حامل ریلوے ٹریک کا
ذکر کرنے جارہے ہیں جو لوگوں کے لیے تفریح کا باعث بھی بنتے ہیں-
|
|
موسمِ سرما کے دوران کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن کا ایک حسین منظر جہاں ہر طرف
برف ہی برف ہے-
|
|
بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان موجود اس سرنگ کو کھوجک کے نام سے جانا جاتا
ہے- یہ ریلوے سرنگ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداﷲ میں واقع ہے-
|
|
اٹک ریلوے اسٹیشن کا ایک پرکشش منظر جہاں ہر طرف پہاڑ اور ہریالی ہی دکھائی
دیتی ہے-
|
|
ٹرین اٹک کے خوبصورت پُل پر سے گزرتے ہوئے-
|
|
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں موجود ریت کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ٹرین-
|
|
یہ ریلوے ٹریک پشاور اور لنڈی کوتل کے درمیان میں واقع ہے-
|
|
یہ خوبصورت ریلوے ٹریک سندھ کے علاقے روہڑی کے خشک دریا پر واقع ہے-
|
|
یہ ریلوے ٹریک خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے- یہ ریلوے ٹریک
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں واقع ہے-
|
|
ریلوے ٹریک جو کہ مشہور تاریخی خیبر پاس کے نزدیک واقع
ہے-
|
|
یہ خوبصورت منظر جہلم کے ریلوے پُل کا ہے-
|
|
یہ ریلوے ٹریک صوبہ پہنجاب کے علاقے ڈنڈوٹ اور ملکوال
کے درمیان میں واقع ہے-
|
|
جعفر ایکسپریس میں سفر کر کے بلوچستان کا خوبصورت نظارہ
کیا جاسکتا ہے-
|