بھارت کے شہر ممبئی میں ایک لاش نے خود کو پوسٹ مارٹم کی
اذیت سے محفوظ کر لیا- کیوں ہوگئے نہ حیران؟ لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایسا ہی
ایک منفرد واقعہ حال ہی میں بھارتی شہر ممبئی کے علاقے سائن کے ایک اسپتال
میں پیش آیا ہے-
|
|
42 سالہ پرشانت نامی شخص کی لاش کو مقامی پولیس لک مانیہ تلک نامی اسپتال
لے کر آئی اور انتظامیہ کو کہا کہ “ یہ لاش ہے اور اس کا پوسٹ مارٹم کرنا
ہے اور یہ کام جلدی کرنا ہے کیونکہ ہمیں واپس وی آئی پی سیکورٹی کے لیے
جانا ہے“-
دوسری جانب جیسے ہی ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کا آغاز کیا تو لاش نے آنکھیں
کھول دیں جس سے اسپتال کا تمام عملہ کچھ وقت کے لیے خوف میں مبتلا ہوگیا-
اور یوں عین وقت پر لاش نے زندہ ہوکر خود کو پوسٹ مارٹم سے بچا لیا-
درحقیقت یہ ایک بےہوش شخص تھا جس کی موت کی تصدیق خود پولیس نے ہی کر دی
تھی جبکہ ڈاکٹروں نے بھی جلد بازی میں لاش کو جانچے بغیر ہی اس کے پوسٹ
مارٹم کا ارادہ کرلیا-
|
|
اس کے علاہ اسپتال کی جانب سے مردہ شخص کو شعبہ حادثات بھی نہیں لےجایا گیا
اور اسے براہ راست مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا-
تاہم اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ دوسری جانب
ڈاکٹروں کے مطابق پرشانت کی صحت بھی تیزی سے بہتر ہورہی ہے-
|