دیکھو ،دیکھو ،کون آیا

 لاہور کے حلقہ این اے 122میں ( ن) لیگ کے امیدوار ایاز صادق کی ہونے والی تاریخی کامیابی کو دیکھ کر نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز نے بھی لیگی کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ دیکھو،دیکھو، کون آیا اورلاہور والوں کا شکریہ ۔جبکہ یہی کچھ میں اپنے 29ستمبر کے لکھے گئے کالم (نقارہ خدا)میں بھی لکھا تھا کہ سردار ایاز صادق اور علیم خان کے درمیان ہونے والا مقابلہ بہت ہی معمولی نوعیت کا ہے سردار ایاز صادق کی جیت روز روشن کی طرح عیاں تھی کیونکہ عمران خان سرمایہ داروں کو نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور انکے وٹروں سپورٹروں میں اکثریت سرمایہ دار ہی شامل ہیں اور سرمایہ دارانہ ذہنیت رکھنے والے کبھی بھی غریب مزدور ،کسان اور ہاری کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے اور غریبوں ،کسانوں ،محنت کشوں اور عام آدمی کی خوشحالی کاراستہ روکنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اور بلخصوص مفاد عامہ کے منصوبوں(میٹرو بس ،اورنج لائن میٹرو ٹرین ،موٹروے ،،پاور پراجیکٹ) کی مخالفت کرنے والے دھرنوں،توڑ پھوڑ، احتجاج اورمیں نہ مانوں کی سیاست کرنیوالے دراصل ملک کے غریب اورمحنت کش کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور انہی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے زندہ دلان لاہور نے شیر کو کامیاب کروایا ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت مضبوط اورمعاشی اشاریئے بہتر ہورہے ہیں ۔انشا ء اﷲ بہت جلدمسلم لیگ ن کی حکومت غربت، جہالت ،بے روزگاری اورلوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کر کے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لائے گی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت اورمحروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے اور مختلف سرکاری منصوبوں کی مد میں غریب قوم کے بچائے گئے اربوں روپے عوام کی حالت زار بدلنے پر صرف کیے جارہے ہیں اس وقت وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کے جس سفر کا آغازہوا ہے اسے ضرور کامیابی ملے گی اورپاکستان کی روشنیاں دوبارہ بحال کر رہیں گی یہ وجہ سے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو درپیش توانائی بحران کے جلد از جلد خاتمے کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئلے کی بنیاد پر توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ساہیوال میں کوئلے سے 1320میگا واٹ بجلی کے حصول کے منصوبے پردن رات کام جاری ہے ۔گیس کی بنیاد پر 1180میگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے وفاقی حکومت بھی پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 2400میگاواٹ کے 2پاور پلانٹ لگائے گی اور اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے گیس کی بنیاد پر لگنے والے ان تینوں منصوبوں میں غریب قوم کی محنت کی کمائی کے 110ارب روپے بچا کر تاریخ رقم کی گئی ہے جبکہ بھکی پاور پلانٹ کے منصوبے میں حکومت پنجاب کی شفافیت اوربہتر حکمت عملی کے باعث تعمیراتی لاگت میں38ارب روپے کی خطیر رقم کی بچت کی گئی جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال موجود نہیں یہی وجہ ہے کہ بھکی پاور پلانٹ انشاء اﷲ پاور سیکٹر میں نئے رجحانات کو جنم دے گا اوراس منصوبے سے گیس کی بنیاد پر لگنے والے منصوبوں کی راہ بھی ہموار ہوگی بلا شبہ ترقیاتی منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت پر پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف زبردست خراج تحسین پیش کے لائق ہیں کہ وہ جس طرح عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ آج چونکہ یوم سیاہ بھی ہے کیونکہ 12 اکتوبر1999 کوایک آمر نے مستحکم جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتار کر دراصل پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے سے ہٹانے کی گھناؤنی سازش تھی جس کے نتائج پاکستانی قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ اﷲ تعالی کا شکر ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندے آج ایک بار پھر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں جبکہ جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے والے دربدر ہیں اگر پاکستان کی تاریخ کے مختلف ادوار میں جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کیا جاتا تو آج ہم دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری جیسے سنگین مسائل سے دوچار نہ ہوتے تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سابق آمر کی سرپرستی میں ابن الوقت عناصر نے کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ملک وقوم کو گہرے زخم لگائے -پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے موثر کردار ادا کیا اور انہی کارناموں کو دیکھ کر عوام پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے شیروں کو کامیاب کرواکر ہر کسی کو یہ کہنے پر مجبور کردیگی کہ دیکھو، دیکھو ،کون آیا ۔

Choudhry Javed
About the Author: Choudhry Javed Read More Articles by Choudhry Javed: 25 Articles with 20537 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.