ذاتی ترقی کے چند7 کامیاب راز

ذاتی ترقی کے چند7 کامیاب راز
 پچھلے کئی سالوں سے میں کئی کتابیں ،آرٹیکلز پڑھ چکا ہوں اور دنیا کی کامیاب شخصیات سے انٹرویو لے چکا ہوں صرف یہ جاننے کےلئے کہ کیا چیز انہیں کامیاب بناتی ہے۔ان سب کے انٹرویوز کے بعد یہ حیرت انگیز انکشاف مجھ پر ہوا کہ انہیں جو بات دوسروں سے ممتاز بناتی ہے اور جس توانائی کو انہوں نے اپنی کامیابی سے تعبیر کیاہے وہ توانائی ان کی ”Habit “ ہے اس لئے میں کافی معتجب ہوا اورانکی روزانہ کی روٹین کے بارے میں دریافت کرنے لگا۔ان سب سے کئی سوالات کرنے کے بعد میں نے ان سوالات کا Avgنکالا اور اسے 7 million-dollars habitsکا نام دیا۔جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
Habit 1
Write your '' To-Do List'' the Night Before
کامیاب شخصیات کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اگلے دن کے کام کی” to do list“سونے یا ڈنر سے پہلے لکھ کر سوتے ہیں تاکہ آنے والے کل کےلئے خود کو پہلے سے تیار کرلیں۔
” to so list “ میں بھی کام اور انتہائی اہم کام کے حساب سے اپنی لسٹ کو ترتیب دیتے ہیں۔
Action Step
انتہائی کامیاب شخصیات”to do list “کو اہمیت کے حساب سے نمبر یا اسٹار دے دیتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر کسی سے ملنا ضروری ہو تو اُس کو نمبر 1پر رکھیں گے اور اس کے آگے اسٹار بنادیں گے۔یا جو کام صبح سب سے پہلے کرنا ہے اسے نمبر 1پر رکھتے ہیں۔اس طرح وہ اپنے باقی تمام کاموں کو نمبرز یا اہمیت کے حساب سے انجام دیتے ہیں۔
Habit 2
The Mind, Body & Soul
90% کامیاب شخصیات زیادہ تر اپنی جسمانی ارتکاز(Physical Concentration) اور صحت کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں اور روزانہ کے حساب سے کوئی ایسی activityضرور انجام دیتی ہیں جس سے ان کی ذہنی صحت میں بہتری آئے۔مراقبہ تمام انتہائی کامیاب شخصیات کی لازمی habitہوتی ہے۔
میںڈیپک چوپڑا سے بات چیت کررہاتھا۔وہ مجھے سمجھا رہے تھے کہ مراقبہ کیوں ضروری ہے۔انھوں نے مجھے بتایا کہ مراقبہ سے آرام کا دورانیہ جو صرف آپ نیند سے حاصل کر سکتے ہیں بڑھ جاتا ہے بلکہ یہ اُس سے بھی دو گنا زیادہ کارآمد ہے۔
Action Step
زیادہ تر استعمال ہونے والے مراقبہ کے طریقے درج ذیل ہیں :
05 - 10 Minutes* - Breathing Exercises
15 - 20 Minutes* - Meditation
20 - 30 Minutes* - Eating Healthy
20 - 60 Minutes* - Exercise (The Gym, Skipping, Running, Swimming, Cycling, Yoga)
Habit 3
Goal-Setting and Visualization
95%انتہائی کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات جن کا میں نے انٹرویو لیا ان کی عادتوں میں ایک عادت یہ بھی ہے کہ وہ اپنے پلان،خواب اور منصوبہ بندی کو روزانہ کی بنیاد پر لکھتے ہیں۔
وہ روزانہ صبح سب سے پہلا کام اپنی سرگرمیوں پر تنقیدی نگاہ ڈالتے ہیں اور اپنے دماغ کو ترقی کی شاہراہ پر آنے والی پریشانیوں کےلئے پہلے سے تیار کرلیتے ہیں
امیر کبیر بزنس مین گرانٹ کارڈون نے مجھے بتایا کہ مجھے اپنے منصوبوں (goals) کو دن میں 10دفعہ لکھنا پڑ تا ہے تاکہ میری توجہ مرکوز رہے اور جو نتیجہ مجھے درکار ہے وہ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہوجائے۔
Action Step
دیپک چوپڑا نے مجھے کہا کہ اپنے مقاصد کے پیش نظرِکچھ چیزیں ذہن میں ضرور رکھو۔
• ہمیشہ جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو اس سے زیادہ کی منصوبہ بندی کرو
• اپنی ٹیم اور سپورٹرز سے معاہدہ کرو
• منصوبہ بندی قابلِ پیمائش کرو
• اپنی پیش رفت ریکارڈ کرو
• ا ور وقت کی حدود مقرر کرو
Habit 4
Gratitude and Positive Self Talk
شکرگزار رویہ اور مثبت برتاﺅ تمام انتہائی کامیاب شخصیات کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔
بہترین بیسٹ سیلر مصنف اور نیوروسائنٹسٹ جوئی ڈسپنزا نے مجھے کچھ ایسا بتایا کہ میں چونک گیا۔ تبادل ¿ہ خیال کرتے ہوئے انھوںنے کہا:
” اگر آپ اس طرح کہیں گے کہ میں بہت زبردست ہوں ۔میں بہت اچھا ہوں۔میںکبھی ہار نہیں مان سکتا۔مگر آپ کی جذباتی حالت ڈر میں مبتلا ہے نتیجتاًآپ کاجسم اس بات کی مخالفت کرے گا۔خیالات ذہن کی زبان ہوتے ہیں۔اور احساسات جسم کی زبان ہوتے ہیںکیونکہ یہ خیالات جذباتیات کے خوف کے برابر نہیں ہوتے ہیں اس لئے ان خیالات کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔اگر کوئی شخص شکر گزاری محسوس کرتا ہے اور اس کی پریکٹس بھی کرتا ہے اور پھر یہ بات کہتا ہے کہ میں زبردست ہوں۔میں شاندار ہوں اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا وغیرہ اور اگر یہ اس کے خود کار نروس سسٹم سے بھی ہم آہنگ ہے تویہ ہی وہ مقام ہے جہاں سے اصل طاقت کا ظہور ہوتا ہے۔“
ممنویت اور شکر گزاری طاقت ور ہوتی ہے اور اس وقت کئی لوگ اس کی پریکٹس کر رہے ہیں۔
Action Step
اپنے دوستوں میں ،اپنے پارٹنر کے ساتھ یا اپنے آپ سے شکر گزاری کی تین دفعہ پریکٹس کریں یا کچھ بھی جو آپ کو مثبت رویہ اختیار کرنے میں مدد کرے۔
مگر شکر گزاری کےلئے ضروری ہے کہ آپ اس بات کو خود سے بیان کریں کہ آپ شکرگزار کیوں ہیں؟یہ طریقہ اس کے نتائج کو بہتر بنائے گا۔اسی لئے اگر آپ واقعی شکرگزاری کی پریکٹس کرنا چاہتے ہیں تو ایسے کہیں:”میں خوش ہوں اور شکرگزار ہوں کیونکہ میرے ساتھ میرے والدین ہیں اور مجھے سپورٹ کرتے ہیںاور وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ میں چاہے کچھ بھی ہوجائے اپنے خوابوں کو پورا کرسکوں۔“اس طرح یہ خیالات آپ کے ذہن میں اندر تک اپنا گھر بنالیں گے اور ایک سطحی جملہ بننے کے بجائے آپ کا حوصلہ بنیں گے۔
Habit 5
Self Development
زیادہ تر انتہائی کامیاب شخصیات کا رجحان نئی صلاحیتوں اورمعلوماتی کورسز سیکھنے ،پریکٹیکل کتابیں پڑھنے ،پوڈکاسٹ سننے یا دیکھنے ،انٹرویوز سننے میں ہوتا ہے ۔
بہترین فروخت کنندہ مصنف اور لیڈر شپ کوچ سائمن سینک نے گفتگو کے دوران کہا:
” میرا کام کبھی مکمل نہیں ہوتا، ہم اٹھتے ہیں سیکھنے کی بھوک من میں جگائے اور کبھی بھی کوئی بھی ماہر نہیں ہوتا۔ہر وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ میں اس میں ماہر ہوں اور پرفیکٹ ہوں اس نے اپنے دماغ کو اس بات کےلئے بند کرلیا ہے کہ وہ ہر ایک چیز سیکھ سکتا ہے۔ سیکھنے کےلئے ہمیشہ بہت کچھ ہوتا ہے۔میں نے کبھی خود کو کسی کام میں ماہر نہیں سمجھا ۔میں ہمیشہ لیڈر شپ کا طالب علم ہوں۔تمام کام غیر کامل ہوتے ہیں اور علم حاصل کرنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے“۔
Action Step
اگر آپ 20صفحات روزانہ پڑھیں یا اگر آپ کوئی ایک گھنٹے کا آڈیو/پوڈ کاسٹ سنیں تو یہ تقریباً نئی معلومات کی 36کتابیں سالانہ پڑھنے کے برابر ہوگا۔
Habit 6
Networking
دُنیا کے انتہائی کامیاب شخصیات کا کہنا ہے کہ آپ کا نیٹ ورک آپ کی ٹوٹل مالیت بتاتا ہے۔آپ کی حیثیت کا اندازہ آپ کے نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔
اسی لئے وہ لوگ نئے تعلقات ،کمیونکیٹ کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے میں گزار دیتے ہیں۔وہ لوگ سوشل ایونٹس ،لوگوں سے گفتگو اور بااصول انسان بنے رہنے میں مصروف رہتے ہیں۔
Action Step
اسے اپنی عادت بنالیں کہ دن میں ایک نیا تعلق /پرانے تعلق سے گفتگو کریں گے تاکہ باہمی گفتگو سے تعلق /معلومات میں اضافہ ہو۔
Habit 7
Meetings and Accountability Sessions
انتہائی کامیاب انسان کی یہ habitہوتی ہے کہ وہ ہرہفتے یا 15دن میں اپنے بزنس پارٹنر /mentorسے ملتے ہیںاور ان کے ساتھ مل کرخود احتسابی کے عمل سے گزرتے ہیں۔خاص طور پر ان افراد سے جوانھیں اچھی طرح سے جا نتے ہوں اور ان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔وہ یا تو زندگی میں اسی positionپر ہوں جس پر آپ ابھی ہیںا ورآپ کی بہتری چاہتے ہیں۔
Action Step
کسی ایسے شخص کوڈھونڈیں جو آپ سے کم از کم ہفتے میں ایک دفعہ ملے تاکہ آپ اس سے اپنی کاوشیں،حاصلات،کامیابی شئیر کرسکیں اور اسے اپنے goalsاور اس ہفتے آپ نے جو سیکھا بتا سکیںاور اس سے اس کے ہفتے کے بارے میں پوچھ سکیں۔
اس سے یہ پتا چلے گاکہ آپ اپنی habitsپر کاربندہیں بھی یا نہیںاس سے آپ کو اپنی عادات اورgoalsپر سختی سے عمل کرنے کی ترغیب ملے گی۔
اس کے علاوہ کھانے پینے کی عادات اور سونے جاگنے کے اوقات کی پابندی جیسی عادتیں بھی کامیاب زندگی گزارنے کی کلید(keys) ہیں۔
Urooba Yousuf
About the Author: Urooba Yousuf Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.