انٹرنیٹ کی دنیا اور چند ناقابلِ یقین تصاویر

انٹرنیٹ نے ہر قسم کی معلومات تک رسائی کو آسان بنا دیا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے آج معلومات کے حصول کا ایک اہم ترین ذریعہ قرار دیا جاتا ہے- انٹرنیٹ کی دنیا سے کچھ معلومات لوگوں تک تصاویر کی صورت میں بھی پہنچی ہے- جی ہاں اب لوگ صرف اپنے کمپیوٹر پر صرف ایک بٹن دبا کر بھی چند تصاویر دیکھ کر یہ جان سکتے ہیں کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے؟ انٹرنیٹ کی دنیا میں موجود چند ایسی ہی ناقابلِ یقین تصاویر آج آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہیں جو یقیناً آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب بنیں گی-
 

image
دنیا کے بہترین گھڑی ساز Patek Philippe کی تیار کردہ ایک گھڑی کا اندرونی میکنزم-
 
image
جنوبی کیلی فورنیا میں واقع Algodones نامی صحرا میں ریت کے ٹیلے اور ان کے درمیان میں موجود سرحدی باڑ-
 
image
سکوں کو ایسے منفرد انداز میں رکھا گیا ہے کہ وہ میز کے کناروں سے باہر ہوتے ہوئے بھی زمین پر نہیں گر رہے-
 
image
آگ سے متاثرہ عمارت میں موجود پگھلا ہوا شیشہ-
 
image
دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول جس کی گہرائی 113 فٹ ہے اور اس میں 60 ہزار گیلن پانی بھرا جاتا ہے-
 
image
ایک کچھوا جیلی فش پر سواری کر رہا ہے-
 
image
ایک ریسٹورنٹ کی عمارت کا عجیب و غریب ڈیزائن جس میں اینٹیں انتہائی ناقابلِ یقین انداز میں لگائی گئی ہیں-
 
image
سمندری لہروں کی بنائے جانے والی ایک مشکل ترین ڈرائنگ جو کہ مکمل طور پر عام کلر پنسلوں کی مدد سے تیار کی گئی ہے-
 
image
کیا آپ یقین کریں گے کہ اس انڈے کے خول میں 20 ہزار سے زائد سوراخ کیے گئے ہیں-
 
image
ناروے کے ساحل پر موجود یادگاری دیوقامت تلواریں-
 
image
دریا کو پار کرنے کے لیے بنایا جانے والا ٹرین کی بوگی کا پُل جو یقیناً ایک بہترین آئیڈیا ہے-
 
image
دبئی کا 1990 سے لے کر 2008 تک کا ترقی کا حیرت انگیز سفر-
 
image
گھاس کی حالت آسمانی بجلی گرنے کے بعد-
 
image
فرانسیسی انقلاب کے دوران ہلاک ہونے والے سوئس محافظوں کے اعزاز میں بنایا جانے والا ایک زخمی شیر کا مجسمہ- یہ مجسمہ Switzerland کے علاقے Luzern میں تعمیر کیا گیا-
 
image
جبرالٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے جو ایک عام شاہراہ کے درمیان سے گزرتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The internet is full of amazing photos which are circulating, reaching millions of people through social media. The images presented here are just a few of the many amazing images that we see on a daily basis. The first photo stunned me... but that was nothing compared to the rest.