زلزلہ٢٠١٥ اور مسلم امہ

حضرت عائشہ سےکسی نے پوچھا،زلزلے کیوں آتے ہیں؟ ارشارد فرمایا کہ۔ جب عورتیں غیر مردوں کے لیے خوشبو استعمال کریں جب عورتیں غیر محرموں کے سامنے آنے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔جب شراب اور موسیقی عام ہو جائے تو زلزلہ کی توقع رکھنا۔ آج زلزلے نے پہاڑ اور صحرا ہلا کر رکھ دیے۔ ملک بھر میں ١٢٤ افراد ہلاک ایک ہزار زخمی اور ابھی تفصیلات جاری ہیں۔

٢٦ اکتوبر ٢٠١٥ دن ٢ بجکر ٩ منٹ پرآنے والے زلزلے سے پاکستان سمیت آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر اور افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کی درو دیوار ہل گئی۔وہیں لوگوں کے دلوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔اور لوگوں کی زبانوں پر زکر الہی اور تکبیر کے نعرے بلند ہونے لگے۔ہر بشر کو اپنی جان عزیز ہے۔اور موت کا خوف بھی سب کو ہوتا ہے۔اسکی وجہ اضی کے زلزلے بھی ہیں۔

٢٠٠٥ میں آنے والا زلزلہ رمضان المبارک میں تھا جسمیں بالاکوٹ مظفرآباد سمیت کئی شہر زمین بوس ہو گئے۔آج بھی چند جانی ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اور جگہ جگہ سے اطلاعات ملنا شروع ہو گئی ہیں۔الله سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔ہمیں ہمارے رب نے آج نئی زندگی بخشی تا کہ ہم اپنے اعمال درست کر کے سیدھا راستہ اختیار کریں۔
“اعمال سے خالی دنیا کو آفات کی دیمک کھائے گی۔
“ہم روز نمازیں چھوڑیں گے تو روز قیامت آئےگی۔

ہم لوگ جتنا زلزلے کے ڈر سے بھاگ کر گھروں سے باہر کی طرف نکلتے ہیں۔اتنا ہی خوف آخرتسے اور اپنے رب کی پکڑ سے ڈر کر کاش ہم ازان کی آواز سن کرمسجدوں کی طرف نماز کی ادائیگی کے لئے بھاگتے تو آج یہ زلزلے نہ آتے اورہماری آخرت بھی سنور جاتی۔
“مصروف تھے سب اپنی زندگی کی الجھنوں میں
“زرا سی زمیں کیاہلی سب کو خدا یاد آگیا۔۔۔۔۔۔۔

ہم ایسی قوم ہیں جس قوم کو جتنی دیر جھنجھوڑا نہ جائےاتنی دیر اسے اپنی اصلیت سمجھ نہیں آتی۔ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم لوگوں نے کبھی ڈر کے علاوہ اپنے رب کا حکم فرض سمجھ کر پورا کیا ہو۔آج جب زمین ہلی تو سب کو رب یاد آگیا۔اور زکر الہی کی طرف گامزن ہوگئے اور ویراں مسجدیں آباد ہو گئیں۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
حضرت عائشہ سےکسی نے پوچھا،زلزلے کیوں آتے ہیں؟
ارشاد فرمایا کہ۔
جب عورتیں غیر مردوں کے لیے خوشبو استعمال کریں جب عورتیں غیر محرموں کے سامنے آنے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔جب شراب اور موسیقی عام ہو جائے تو زلزلہ کی توقع رکھنا۔

آج زلزلے نے پہاڑ اور صحرا ہلا کر رکھ دیے۔ ملک بھر میں ١٢٤ افراد ہلاک ایک ہزار زخمی اور ابھی تفصیلات جاری ہیں۔

ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانک کر خود کو پہچاننا چاہیے اور بغیر موقع ضائع کیے الله سے اپنے برے اعمالوں کی معافی مانگنی چاہئے۔اور ہم سب کو کچھ پتا نہیں موت کب واقع ہو جائے اسی لئے ہمیں چاہئے کہ اپنے اعمال درست کریں تا کہ موت کے بعد الله کے حضور حاضری دے سکیں۔

جو بھی میرے بہن بھائی آج زلزلہ کی زد میں زخمی ہوئےہیں یا نقصانات اٹھائے ہیں۔الله انکو جلد تندرستی عطا فرمائے اور انکی مدد کرے۔

اور ہمارے بہن بھائی آج زلزلے کی زد میں آ کر شہید ہوئے ہیں الله انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اور ہم سب کو چاہئے کہ زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن کوشش کریں اور امداد میں پاک فوج اور حکومت کے کا شانہ بشانہ ساتھ دیں۔
الله ہمارا حامئ ناصر ہو۔

Ch Zulqarnain Hundal
About the Author: Ch Zulqarnain Hundal Read More Articles by Ch Zulqarnain Hundal: 129 Articles with 117327 views A Young Pakistani Columnist, Blogger, Poet, And Engineer
Member Pakistan Engineering Council
C. E. O Voice Of Society
Contact Number 03424652269
.. View More