مچھلی کی طویل اڑان کا ریکارڈ

جاپان کے سمندر میں قلابازی کھانے والی مچھلی کی سب سے طویل دورانیے کی اڑان ریکارڈ کی گئی ہے۔

حیران کر دینے والی اس اڑان کوجنوبی جاپان میں ایک فلم کی ریکارڈنگ کے لیے آنےوالی ٹی وی کی ٹیم نے ریکارڈ کیا ہے۔

یہ مچھلی پینتالیس سیکنڈ تک ہوا کے دوش پر رواں رہی۔ اس اڑان نےانیس سو بیس میں ایک امریکی تحقیق کار کا بیالیس سیکنڈ کی رپورٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اڑنے والی یہ مچھلی مسافر بردار جہاز کے مساوی سفر کرتی رہی جو کہ تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

مچھلی اس مسلسل اڑان کے دوران کبھی کبھی اپنی دم جسے فن کہا جاتا سے پانی کی سطح کو چھوتی رہی۔ اس پرواز کو این ایچ کے عملے نے یاکوشیما جزیرے کی جانب اپنے سفر کے دوران ریکارڈ کیا۔

اڑنے والی یہ مچھلیاں پوری دنیا میں نسبتا گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں اور چالیس انواع پر مشتمل اڑنے والی ان مچھلیوں کی فیملی ’ایگزوکوٹیڈا‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔
 

یہ مچھلی پینتالیس سیکنڈ تک ہوا کے دوش پر رواں رہی

YOU MAY ALSO LIKE: