آپ نے اکثر ایسے خطرناک کیڑوں کے بارے میں تو ضرور سنا
ہوگا جو اگر کاٹ لیں تو انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے لیکن کیا آپ اس بات سے
واقف ہیں کہ دنیا میں دنیا میں ایک ایسا خوفناک کیڑا بھی پایا جاتا ہے جو
زںدہ انسانوں کا گوشت کھا جاتا ہے-
|
|
جی ہاں اس خوفناک کیڑے کے جگیر (Jigger) کے نام سے جانا جاتا ہے- اور اس
خوفناک کی کیڑے کی وجہ سے سے اب ہزاروں افراد اپنے اعضاﺀ سے محروم ہوچکے
ہیں کیونکہ یہ کیڑا جس حصے پر بھی چپکتا ہے اسے اپنی غذا بنانے لگتا ہے-
یہ کیڑا انسانی جسم میں سوراخ کر کے اس میں اپنا گھر بنا لیتا ہے اور وہی
انڈے دینا شروع کر دیتا ہے- جیسے جیسے انڈوں سے مزید کیڑے دریافت ہوتے ہیں
ویسے ویسے جسم میں سوراخ بھی بڑھتے جاتے ہیں- ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا
واحد حل یہی ہے کہ متاثرہ حصے کا گوشت کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر دیا جائے-
|
|
عام طور پر یہ خوفناک کیڑے امریکہ اور افریقہ کے ریتلے علاقوں میں پائے
جاتے ہیں۔
|