ٹونی بلیئر کے اعتراف جرم کی سزا کیا ہوگی؟

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے امریکی اتحاد میں شمولیت پر جو معذرت نامہ عراقی عوام کے سامنے پیش کیا ہے، اس پر یقین کرنا مشکل ہے، کیونکہ وہ بھی عراقی عوام کیلئے جارج بش کی طرح بہت بڑے قاتل ِ وقت ہیں، انہوں نے صدام حسین کو اقتدار سے بے دخل تو کرنا ہی تھا ساتھ میں عراقی عوام کوبھی تباہ و برباد کرنا تھا،ان کی یہ معذرت خواہی مکاری کے سِوا کچھ نہیں ہے، اب ان کا مفاد حاصل ہوگیا ہے، تو یہ لوگ معذرت خواہی کا ناٹک کررہے ہیں، کیا ان کی معذرت خواہی سے کچھ حاصل ہوگا، کیا عراقی عوام کے نقصانات کی تلافی ہو پائے گی، ہرگز نہیں، جس ملک کو امریکہ و برطانیہ ملکر اپنی مکارانہ حکمت ِ عملی تباہ وبرباد کرتے ہیں،وہاں اس کو مذید بربادی کیلئے اس علاقہ میں اسلامی حلیہ لوگوں کو پیدا کرکے اپنی مکاری پر پردہ ڈالنے کا کام کرتے ہیں،عراق میں داعش، مذہب اسلام کو دھشت گرد مذہب میں تبدیل کرنے کئے تیار کی گئی ہے، جس کو ملک کے شام کے خلاف استعمال میں لایا جارہا ہے، یہ داعش کوئی اسلامی فوج نہیں بلکہ اسلامی حلیہ اختیار کردہ امریکہ کی فوج ہے، جس کا بہنانہ بناکر عراق و شام کے عوام کو کچلا جارہا ہے، کیونکہ عراق کا اقتدار ابھی بھی امریکی ہاتھوں میں ہے، پورے عراق پر اس کا قبضہ ہے ، اگر وہاں سے امریکی فوج چلی جائے تو وہاں امن قائم ہوسکتا ہے، اگر امریکی فوج نہیں جاتی ہے،تو پھروہ اپنے مفاد کیلئے داعش کے بعد کوئی اور اسلامی حلیہ میں چولا تیار کرلے گا، ان کا مقصد عراق میں بد امنی کو برقرار رکھنا ہے، لیکن روس نے عراق میں درندگی مظاہرہ کرنے والی امریکہ کی اسلامی حلیہ فوج داعش کو سبق سیکھانے کی ٹھان لی ہے، اور وہ اس کو ختم کرکے چھوڑے گا، جس سے حالات نے نیا موڑ لے لیا ہے، اب امریکہ کوعراق میں داعش کا لباس پہننے کی سز ا مل رہی ہے، روس کی ہوائی بمباری میں اسلامی حلیہ میں امریکہ کی داعش فوج کام میں آرہی ہے، تو اس کے اتحادیوں میں گھبراہٹ ہے، اس نئی صورت حال سے اب ہر ملک اپنے آپ کو دور رکھنے کی کوشش کررہا ہے، امریکہ کے اتحادیوں کا لشکر اب غائب ہوچکا ہے، اب صرف امریکہ ہے اور اس کی اسلامی حلیہ داعش کی شکل میں امریکی فوج باقی رہ گئی ہے، اب امریکہ کے اتحادی خود یہ کہ رہے ہیں کہ عراق ولیبیا ء میں صدام حسین و معمر قذافی کی حکمرانی، موجودہ حکمرانوں سے کافی بہتر تھی، جنتا آج مسلم مما لک میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، وتنا ان کے دور میں نہیں ہوا، فی الوقت امریکہ کے اتحادیوں نے امریکہ کی حمایت کرکے ایک فاش غلطی کی ، جس کا انہیں احساس ہے، جس کا وہ اب اعتراف کررہے ہیں ان کو چاہئے، کہ اسلامی حلیہ میں امریکہ نے جو اپنی فوج داعش کی شکل میں اور القاعدہ، طالبان کی شکل میں تیار کی ہے، اس کے خاتمہ کیلئے روس کے ساتھ ملک کر کام کریں، جس سے امریکہ کے اتحادی اس طرح اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرسکیں، جس سے اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرنے کی اس کی حکمت عملی بے اثر ہوجائے ۔یہ ہی ٹونی بلیئراور امریکہ کے اتحادیوں کیلئے اعتراف جرم کی اصل سزا ہوگی،
Ayaz Mehmood
About the Author: Ayaz Mehmood Read More Articles by Ayaz Mehmood: 98 Articles with 79762 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.