دو قومیں

دنیا میں صرف ایک چٹیل میدان ہے۔۔جس میں دو قومیں آباد ہیں ۔۔ان دو قوموں کا ناکوئی مذہب ہے نامسلک اور ناہی کوئی ملک۔۔مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب چاروں اوڑ بسنے والے افراد رنگ ،نسل اور زبان ان کی مختلف ہی کیوں نہ ہو لیکن ان کو صرف ایک جیسا ہی حالات کا سامنا ازل سے ہے جو شاید ابد تک رہے گا۔اور شاید یہی فطر ت کا قانون بھی ہے۔۔یہ دو قومیں امیر اور غریب ہیں ۔۔ترقی سے ترقی یافتہ ممالک اور ترقی سے ترقی پذیرممالک میں ۔ان دو قوموں میں کوئی تفریق نہیں ۔۔امیرقوم کا ایک فرد فرد غریب قوم کے ایک ایک فرد کا استحصال کرتا چلا آرہاہے۔طاقت اور مال ودولت کے نشے میں بدمست قوم کی نظر میں غریب کی اہمیت ان کے پالتوں کتوں کے برابر بھی نہیں ہے۔قانون حکمران طبقے کی لونڈی اور غریب طبقے کی مہارانی ہے۔۔امیرقوم کا چور بھی بے گناہ اور شریف جبکہ غریب قوم کا شریف بھی گناہ گار اور چور ہے۔۔امیرقوم کے گورے ،کالوں کی نظر میں غریب قوم کے باشندے چوڑے ،چمار اور چھوت ہیں ۔۔اس لیے کبھی کوئی وزیر،جاگیردار،وڈیرا ان پر کتے چھڑوادیتا ہے اور کوئی ان کی عورتوں کھلے عام عزت پامال کرتا ہے۔۔ان قوموں کے درمیان مشترکہ صفت زندگی ہے۔۔غریب جب تلک زندہ رہتا ہے۔۔دکھ درد مصائب ،بھوک ،پیاس اور بیماری کے خوف کی چھتر چھایہ میں جیتا ہے۔۔جبکہ امیر قوم کا فرد تمام آسائش کے باوجود موت سے شکست کھا جاتا ہے۔۔طاقتوروں کے کرتوتوں سے آج حیوانیت بھی شرمسار ہے۔ فیصل آباد کاستر برس سے زائد عمررسیدہ شخص۔جھکی ہوئی قمر سفید داڑھی اور جھریوں بھرا چہرہ۔۔اس عمر میں بھی رزق معاش کیلئے امیروں کی چوکھٹ پر چوکیدار بنا بیٹھا ،تن دہی سے اپنے فرائض ہی تو انجام دے رہا تھا ۔۔اس کے عزت نفس کی قیمت اس امیر قوم کے بااثرفرد کے نزدیک کچھ نہیں ۔ نا عمر کا لحاظ کیا نہ بزرگی کا پہلے تھپڑوں برسات کی پھر گالیوں کی بوچھاڑ کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید کے اس شرمناک فعل پر غریب برداری کے احتجاج پر وقتی طور اس فرعون نماڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل بھی کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا۔۔لیکن نہ اسے گرفتار کیا گیا نہ ہی کسی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔۔ بلکہ آج پھر وہ اپنی کرسی پر بحال ہوگیا ۔۔پھر کسی غریب قوم کے کسی فرد کے منہ پر تھپڑ مارنے کیلئے ۔
abad ali
About the Author: abad ali Read More Articles by abad ali: 38 Articles with 37465 views I have been working with Electronic Media of Pakistan in different capacities during my professional career and associated with country’s reputed medi.. View More