آلو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سبزی ہے
اور اسی سب سے زیادہ کھائی بھی جاتی ہے- اگرچہ آلو کھانے کے بے انتہا فائدے
ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آلو کھائے بغیر بھی بہت سے فائدے حاصل ہوسکتے
ہیں؟ جی ہاں آلو کو خوراک کا حصہ بنائے بغیر بہت سے فوائد حاصل کیے جاسکتے
ہیں- ایسے ہی چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
|
|
اکثر لوگ اس بات کی شکایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ جب وہ صبح اٹھتے
ہیں تو ان کی آنکھیں چپکی ہوئی یا ان میں تھکن محسوس ہوتی ہے- ایسے میں اگر
یہ افراد صبح سویرے آلو کاٹ کر اپنی آنکھوں پر رکھیں تو ان کی یہ تھکن دور
ہوجائے گی اور وہ خود کو ہشاش بشاش محسوس کریں گے-
اس کے علاوہ آلوؤں کو سلور کے برتن چمکانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا
ہے- اس کے لیے ایسا برتن جسے آپ صاف کرنا چاہتے ہیں اس میں چند آلوؤں
ابالیں اور ابل جانے کے بعد آلو نکال لیں لیکن پانی کی ایک گھنٹے کے لیے
یوں ہی چھوڑ دیں- ایک گھنٹے کے بعد جب آپ برتن صاف کریں گے تو وہ آسانی سے
چمک جائے گا-
اکثر لوگ تھکن کی وجہ سے جسمانی اعضا میں درد کی شکایت میں مبتلا ہوجاتے
ہیں- اس درد کو دور کرنے کے لیے صرف آلو ابال کر ایک کپڑے میں لپیٹ کر درد
والی جگہ پر لگانے سے درد دور ہوجائے گا-
|
|
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ آلوؤں کی مدد سے کسی چیز پر لگا زنگ بھی
اتارا جاسکتا ہے- اس کے لیے آلو کاٹیں اور جہاں زنگ لگا وہاں رگڑیں کچھ ہی
دیر میں زنگ غائب ہوجائے گا اور چیز واپس چمک جائے گی-
|