پنجاب حکومت کی جاندار پالیسیوں
سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جسکی بدولت
سرمایہ کاری کانفرنس میں 150سے زائد معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
بڑی کامیابی ہے اس موقعہ پر چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا کہنا تھا کہ
’’وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اورمنصوبوں کو مقررہ مدت
میں مکمل کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف چین اورترکی میں بھی کیا
جاتا ہے شہبازشریف جتنے پاکستان میں مقبول ہیں اتنے ہی چین اورترکی کے عوام
میں ہر دلعزیز ہیں ‘‘ بلاشبہ یہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت پر بھر پور
اعتماد کا اظہارہے کہ آج پنجاب سرمایہ کاری کامحفوظ مرکز بن چکاہے حکومت
صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے اوراس سلسلہ میں حکومت درپیش
چیلنجز سے نمٹنے ،توانائی بحران اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی
ساری توانائیاں صرف کررہی ہے جبکہ بلخصوص وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف
صوبے میں تیزرفتار معاشی ترقی کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے تعلیم،
صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں۔ورلڈ
بینک کے تعاون سے پنجاب کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے پروگرامز کامیابی سے
چل رہے ہیں۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ فراہم
کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے-نوجوانوں کو ملکی وغیر ملکی مارکیٹ کی
ضروریات کے مطابق ہنر مند بنانے کیلئے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کمپنی اور ڈیفڈ
کے تعاون سے پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے حکومت شہری اور دیہی علاقوں
کی متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے،شہروں اور دیہی علاقوں میں اربوں
روپے کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں 2018تک 20لاکھ
نوجوانوں کو معیاری سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت دینے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے-پنجاب
میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے متعدد پروگرامز پر عملدرآمدبھی کیا
جا رہا ہے-سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق
ہزاروں نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جا چکاہے جبکہ آئندہ اڑھائی برس میں
مزیدلاکھوں نوجوانوں کو ملکی و غیرملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند
بنایا جائے گا۔پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ ذہین اور
مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف کا ہدف پورا کیا گیاہے-آئندہ ایک برس میں مزید
ایک لاکھ ذہین اورمستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف دئیے جائیں گے- پنجاب حکومت
نے صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں-
سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے-صوبے میں
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ای۔گور ننس کو فروغ دیا گیا ہے پاکستان کو
دہشت گردی کے ساتھ توانائی کی کمی کا چیلنج بھی درپیش ہے-دہشت گردی کے
خاتمے کے لئے قومی اتفاق رائے سے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ توانائی
کی کمی پر قابوپانے کے لئے متعدد منصوبوں پرکام جاری ہے-2017کے اختتام تک
توانائی کے کئی منصوبے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہوں گیاور اس سلسلہ
میں پنجاب حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کے لئے ہر ضروری اقدام کررہی
ہے جبکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی متحرک اور پرعزم قیادت نے پنجاب میں
فلاح عامہ کے لئے شاندار اقدامات کا آغاز آج سے دو سال قبل ہی کردیا تھا
اور اب تک پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہترین کام ہوئے ہیں اور اس
میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی
فلاح و بہبود کیلئے زبردست کام کئے ہیں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے
بعد جس تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اُس کی ماضی میں مثال
نہیں ملتی میگا پروجیکٹس ہوں یا گاؤں اور دیہات کی سطح پر ترقیاتی منصوبے
ہوں مسلم لیگ(ن) سب پر یکساں توجہ دے رہی ہے وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی
ویثرنری قیادت کے زیر سایہ طول وعرض میں سڑکوں کی تعمیر کی جاری ہے پاک چین
اقتصادی راہداری پر جس تیزی سے اس منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے وہ صر ف
محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور پاک چین باہمی اعتماد سازی کا
نتیجہ ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان خطے کی ایک مضبوط معاشی قوت بن
کر اُبھرے گا حکومت کو معاشی میدان میں بھی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہو
رہی ہیں۔افراط زر کم ترین سطح پر آچکا ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر
تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں
بھی حکومت کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام
تیزی سے جاری ہے اور چندروز قبل ہی وزیر اعظم نے شیخوپورہ میں بیھکی
پاورپلانٹ کابھی افتتاح کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ مسلم (ن) 2017 ء تک
ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر دے گی اور مخالفین کو منہ چھپانے کی کوئی جگہ
میسر نہ آئے گی اسکے ساتھ ساتھ ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور
پلانٹس کا منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک اور شاندار مثال ہے جبکہ مزید1320
میگاواٹ کے منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے ساہیوال میں سپر
کریٹیکل پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جو ماحول دوست ہیں یہ کول پاورپلانٹس
کامنصوبہ 2017ء میں مکمل ہوگا ۔گیس اورکوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبے
مکمل ہونے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ |