بظاہر دیکھنے میں ریلوے اسٹیشن کوئی دن گزارنے کی بہترین
جگہ نہیں ہے- شور اور ہر وقت کے رش کے باعث مسافروں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ
وہ جلد از جلد یہاں سے کوچ کر جائیں- تاہم دنیا میں ایسے ریلوے اسٹیشن بھی
موجود ہیں جہاں شورو غل کے علاوہ بھی اور بہت کچھ ہے جو دیکھنے سے تعلق
رکھتا ہے- تاریخی اعتبار سے یہ ریلوے اسٹیشن اپنی تعمیرات کی وجہ سے
مسافروں کی توجہ کا مرکز ہیں- آئیے ان چںد ریلوے اسٹیشن پر جو دنیا بھر میں
مقبول ہیں-
|
Grand Central Terminal
ریڈ اینڈ اسٹیم اور وارن اینڈ واٹمور جیسی بڑی تعمیراتی کمپنیوں کا ڈیزائن
کردہ یہ مقبول ریلوے اسٹیشن نیویارک میں واقع ہے اور دنیا بھر کے سیاحوں کی
توجہ کا مرکز ہے- گرینڈ سینٹرل ٹرمینل سے ہر سال 20 ملین افراد سفر کرتے
ہیں جس کی وجہ سے یہ دنیا کے دس بڑے سیاحتی مراکز میں سے ایک مانا جاتا ہے-
یہ دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے جہاں 44 پلیٹ فارم اور 67 ریلوے ٹریک
موجود ہیں- مشہور ہالی ووڈ فلمیں The God father اور Men in Black پر
فلمائی گئی ہیں- |
|
Chhatrapati Shivaji Terminus
بھارت کے شہر ممبئی میں واقع یہ دنیا کا واحد ریلوے اسٹیشن ہے جو یونیسکو
کی فہرست میں شامل ہے- اپنی منفرد تعمیر کے اعتبار سے یہ ریلوے اسٹیشن اپنی
مثال آپ ہے- فریڈرک ولیم نے اس ریلوے اسٹیشن کو مغل طرز پر ڈیزائن کیا تھا
جبکہ اس کا افتتاح 1888 میں کیا گیا- اس کو وکٹوریہ ٹرمنیس کے نام سے بھی
پکارا جاتا ہے- یہ بھارت کا سب سے مصروف ریلوے اسٹیشن ہے جہاں سے روزانہ 3
ملین مسافر سفر کرتے ہیں-
|
|
St. Pancras International
لندن میں واقع اس ریلوے اسٹیشن کا افتتاح 1868 میں ہوا- اس ریلوے اسٹیشن کی
تزئین و آرائش کئی مرتبہ کی گئی ہے لیکن آج بھی اس کی حقیقی اہمیت برقرار
ہے- وکٹوریہ طرزِ تعمیر کی بنا پر مشہور ہونے والا یہ ریلوے اسٹیشن کئی فن
پاروں سے آراستہ ہے- اس ریلوے اسٹیشن پر کئی دکانیں اور ریسٹورنٹس بھی
موجود ہیں-
|
|
Atocha Station
“Lady of Atocha” سے منسوب اس ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کا 1851 میں کیا گیا-
میڈرڈ میں واقع اس ریلوے اسٹیشن کو Alberto de Palacio Elissagne اور گسٹاف
ایفل نے ڈیزائن کیا- اس اسٹیشن کی سب سے خاص بات یہاں موجود وسیع رقبے پر
پھیلا باغ ہے جو کہ ایک چھوٹے جنگل کی مانند لگتا ہے- یہ ریلوے اسٹیشن کئی
قسم کے پودوں اور نایاب جانوروں کا مسکن بھی ہے- 2004 میں میڈرڈ میں پیش
آنے والے حادثے کی یادگار بھی اس اسٹیشن میں موجود ہے-
|
|
Antwerp Central
یہ ریلوے اسٹیشن دنیا کے خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن میں سے ایک ہے اور اس
کا افتتاح 1905 میں کیا گیا- انٹوارپ میں واقع اس دلکش ریلوے اسٹیشن کو
Louis Delacenserie نے ڈیزائن کیا ہے- انتظار گاہ پر موجود گنبد بھی اسی
ڈیزائنر کا کارنامہ ہے جبکہ ریلوے شیڈ کو Clement van Bogaert نے ڈیزائن
کیا- ریلوے اسٹیشن پر موجود شیشے کا پل Van Asperen نے ڈیزائن کیا-
|
|
Gare du Nord
اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کے سب سے خوبصورت شہر کے ریلوے اسٹیشن بھی سب سے
خوبصورت ہیں تو یہ کچھ غلط نہ ہوگا- پیرس میں واقع اس ریلوے اسٹیشن کا
افتتاح 1864 میں کیا گیا- یہ ریلوے اسٹیشن خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے-
اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث اس ریلوے اسٹیشن کو بہت پسند کیا گیا- اس ریلوے
اسٹیشن پر 23 مجسمے بھی نصب ہیں-
|
|
Sirkeci Station
August Jasmund کا ڈیزائن کردہ یہ ریلوے اسٹیشن استنبول میں واقع ہے اور اس
کا افتتاح 1890 میں کیا گیا- ترکی کا یہ ریلوے اسٹیشن خوبصورت کھڑکیوں سے
آراستہ جن میں رنگین شیشے نصب ہیں جبکہ یہ شیشے دلکش نقش و نگار سے سجے
ہوئے ہیں- اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن پر کلاک ٹاور بھی موجود ہے جو کہ ریلوے
اسٹیشن کی خوبصورتی میں ایک اہم کردار ادا کرتا دکھائی دیتا ہے-
|
|
CFM Railway Station
Maputo میں واقع یہ واحد افریقی ریلوے اسٹیشن ہے جو ان حیرت انگیز ریلوے
اسٹیشن کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے- اس ریلوے اسٹیشن کی تعمیر پرتگالی فن
تعمیرات سے متاثر ہوکر کی گئی- اس ریلوے اسٹیشن کو Alfredo Augusto Lisboa
de Lima, Mário Veiga, اور Ferreira da Costa نے ڈیزائن کیا جبکہ اس کی
تعمیر 1916 میں مکمل ہوئی- اس ریلوے اسٹیشن میں بھاپ سے چلنے والے انجنوں
کا ذخیرہ موجود ہے-
|
|
Kanazawa Station
1898 میں تعمیر کیے جانے والے اس ریلوے اسٹیشن کو چند سال قبل میں از سرِ
نو تعمیر کیا گیا جس کی وجہ سے اس ریلوے اسٹیشن کو دنیا بھر سے پذیرائی
حاصل ہوئی- یہ ریلوے اسٹیشن جاپان میں واقع ہے اور اس کا شمار دنیا کے سب
سے بڑے ریلوے اسٹیشن میں ہوتا ہے- 2005 میں اس ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ
تزئین و آرائش کی گئی جبکہ یہ اسٹیشن اپنے دیو ہیکل دروازوں کی وجہ سے دنیا
بھر میں مشہور ہے- |
|
Kanazawa Station
1898 میں تعمیر کیے جانے والے اس ریلوے اسٹیشن کو چند سال قبل میں از سرِ
نو تعمیر کیا گیا جس کی وجہ سے اس ریلوے اسٹیشن کو دنیا بھر سے پذیرائی
حاصل ہوئی- یہ ریلوے اسٹیشن جاپان میں واقع ہے اور اس کا شمار دنیا کے سب
سے بڑے ریلوے اسٹیشن میں ہوتا ہے- 2005 میں اس ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ
تزئین و آرائش کی گئی جبکہ یہ اسٹیشن اپنے دیو ہیکل دروازوں کی وجہ سے دنیا
بھر میں مشہور ہے- |
|