کار خریدنے پرگن مفت

امریکہ میں کار بیجنے والی ایک کمپنی نے اپنےگاہکوں کو کار خریدنے کے انعام میں گن مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست میسوری کے شہر بٹلر میں میکس موٹرز نے اپنے گاہکوں کے لیے ایک آفر شروع کی جس کے تحت ان کی کمپنی سےگاڑی خریدنے والا شخص ایک گن مفت حاصل کر سکتا ہے یا پھر وہ ڈھائی سو ڈالر کی مالیت کے پیٹرول کے لیے کوپن لے سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی تک صرف دو گاہکوں کے علاوہ سب نےگن لینے کو ترجیح دی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پچھلے تین دن میں اس نے تیس گاڑیاں بیچی ہیں اور ایک کینڈین باشندے اور ایک بوڑھے شخص کے علاوہ ہر کسی نے گن حاصل کی ہے۔

امریکہ میں بغیر کسی لائسنس کے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔
 

کمپنی کے مالک مارک مولر نے گاہکوں کو مشورہ دیا ہے کہ کیل ٹیک 380 پستول حاصل کریں کیونکہ یہ بڑی آسانی سے جیب میں رکھا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مالک نے کار خریدنے پر گن کا تحفہ دینے کی وجہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ممکنہ صدراتی امیدوار باراک اوبامہ کی وجہ سے کی ہے۔

کمپنی کے مالک نے کہا کہ باراک اوبامہ کا یہ کہنا کہ مڈویسٹ کے لوگ گن اور بائبل کے ساتھ چپکے ہوئے ہیں، انہیں برا لگا جس پر انہوں نے مفت گن دینے کی سکیم شروع کی ۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ امریکہ کے باشندوں کو فخر ہے کہ وہ اپنے ساتھ اسلحہ رکھتے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE: