اب تک غیر مسلم ممالک میں تو مسلمان خواتین کے برقعہ یا
سکارف پہننے پر تو پابندی عائد کی جاتی ہی تھی لیکن اب ایک مسلمان ملک میں
بھی خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے-
جی ہاں اب افریقی ملک سینگال میں بھی خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد
کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے-
|
|
سینیگال کے وزیرداخلہ عبدالئی داﺅدا کے مطابق برقعہ پر پابندی کا فیصلہ
قومی سلامتی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور اس فیصلے کے بعد خواتین ایسے برقعے
نہیں پہن سکیں گے جن میں سے صرف ان کی آنکھیں دکھائی دیتی ہوں-
وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ “خدشہ ہے کہ کہیں دہشت گرد برقعہ کی آڑ
میں اپنی کاروائیاں نہ شروع کردیں“-
|
|
تاہم 92 فیصد مسلمان آبادی والے اس ملک میں اب تک کوئی دہشت گردی کا واقعہ
پیش نہیں آیا لیکن حکومت کو خطرہ ہے نائیجیریا میں متحرک شدت پسند تنظیم
بوکوحرام سینیگال میں بھی اپنی کاروائیاں کر سکتی ہے اسی لیے پیشگی ایسے
اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بوکوحرام کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا تدارک
کیا جا سکے۔
|