خود کو بدلو گے تو بدلے گا

آج ملک میں بلدیاتی انتخاب کا دور ہے اور ہر طرف انتخابات کی ہی گہا گہمی ہے۔ گلیاں ، بازار اور دیواریں امیدواروں کے پوسٹر سے بری پڑی ہیں۔ہر رات جشن کا سماں ہے۔ ایسی صورت میں سب سے بڑی پاور عوام کے پاس ہے یعنی کے ایک عام آدمی کے پاس ہے اور وہ ہے اس کا حق رائے داہی یعنی کے اس کا وؤٹ ہے۔یہ وہی عام آدمی ہے جس کو سال کے باقی دنوں میں کوئی نہیں پوچھتا لیکن آج اس کی ہر بات سنی جارہی ہے اور اس کے مسائل حل کرنے کی پوری یقین دہانی کرائی جا رہی ہے۔کیونکہ یہی ایک عام آدمی کسی کو بھی اپنے وؤٹ سے منتخب کر سکتاہے۔

لیکن یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد بھی وہ نہیں سمجھتا کہ اس کی حق رائے داہی اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ایک وزیر عام آدمی کی رائے کے بغیر نہیں بن سکتا۔ صدر اور وزیراعظم کو منتخب کرنے والہ بھی ایک عام آدمی ہی ہے۔لیکن افسوس کہ وہ یہ سب کچھ نہیں جانتا ! شاید جانتاہے لیکن سمجھنا ہیں نہیں چاہتا۔

اور یہاں تو وؤٹ لینے کے بھی مختلف طریقے ہیں اور مین عموما دیکھتاہوں کہ یہاں اگر کسی کو خوش کرناہے یا اس سے وؤٹ لیناہے تو اس کی تصویر پوسٹر پر لگی ہونی چاہیے اس لیے ہر گھر کے باہر ہرجنرل کونسلرنے اپنے ہمراہ اس گھر کے فرد کی تصویر کو لگا رکھا ہے۔ کچھ لوگوں کو تصویر سے نہیں کھانے پینے سے لگوؤہے اس لیے جب تک اس کو کھانا نہ کھلایاجائے وہ وؤٹ کا فیصلہ نہیں کر پاتے کہ وؤٹ کسے دیا جائے اس لیے رزانہ شام کو مختلف کھانے پکنا انتخابات میں چلتا رہتاہے۔اور کچھ لوگ پیسے سے اور کچھ لوگ مختلف قسم کی ضررویات زندگی کی چیزیں لے کر وؤٹ کو بیچ دیتے ہیں۔

کیا! ایک تصویر ،ایک بریانی کی پلیٹ یا دس بیس ہزار رپوں میں فیصلہ کیا جائے گا کہ وؤٹ کس کو دیناہے۔نہیں کیونکہ کل کو یہی وؤٹ آپ کے آنے والی نسلوں کی زندگی کا فیصلہ کرے گا۔اس لیے کل کسی کو برا کہنے سے بہتر ہے آج ہی فیصلہ کیا جائے کہ کسی کومنتخب کرناہے کیونکہ جب کوئی کہتاہے کہ وزیر اعظم نہیں ٹھیک تو دراصل اس کو منتخب کرنے والے لوگ نہیں ٹھیک کیونکہ وہ اپنے حق رائے داہی کو اچھے طریقے سے استعمال نہیں کرتے۔اور اﷲ بھی کہتاہے کہ جیسی قوم ہو گی ویسا ہی حکمران ہو گا۔

اس لیے آج آپ کے پاس موقع ہے کل نہیں ہو گا بس خود کو بدلنے کی ضرروت ہے اور پھریہ ملک کسی بھی ملک سے کم نہیں ہو گا۔پاکستان میں کیا نہیں ہے ۔ پاکستان میں دنیا کی ہر وہ چیزہے جو دوسروں ملکوں کے پاس نہیں۔ پاکستان امن میشن میں حصہ لینے وا لہ سب سے بڑا ملک ہے، پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے میں پاکستان کا شماردنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی سی پوڑٹ گوادر پاکستان میں ہے،سب سے بڑی بائیو میٹرک ڈیٹا بیں پاکستان میں ہے یعنی کہ نادرا، تیسری بڑی انگلش بولنے والی اور چھٹی بڑی یوتھ آبادی پاکستان کی ہے،چھٹی بڑی آرمی فورس پاکستان کی ہے جوکہ یوکے، فرانس ، جرمنی اور اسرائیل سے زیادہ ہے،سب سے بڑی لیبر اورمین پاور بھی پاکستان ہی ہے، پاکستان چیزیں فروخت کرنے والہ پندرواں بڑاملک ہے جو کہ سپین اور آسٹریلیا کی ریکنگ سے زیادہ ہے،پاکستان چھٹا سروس فروخت کرنے والہ اور ساتواں بڑاسائنٹسٹ اور انجنئیرپروڈیوس کرنے والہ ملک ہے ۔ اور کیا جاننا چاہتے ہو اس کے بارے میں! پاکستان کے پاس چالیس ملین سٹوڈنٹ ہے جو کہ کینڈا اور آسٹریلیا کی ٹوٹل آبادی سے زیادہ ہیں،کراچی دنیاکا دوسرا بڑا شہر ہے، آبپاشی کا سب سے بڑا نظام پاکستان کے پاس ہے، دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان پاکستان میں ہے، چھانگا مانگھا جنگل بڑے ترین جنگلوں میں سے ایک ہے جو کہ پاکستان میں ہے،دنیا کے پچاس فیصد سے زیادہ فٹ بال پاکستان میں بنتے ہیں،ہیلجی جھیل ایشیا کی سب سے بڑی جھیل جو کہ پاکستان میں ہے،پاکستان چار دفعہ ورلڈکپ آف ہاکی جیتا ہے جو کہ ایک وڑلد ریکاڈ ہے،کراکرام روڈ دنیا کی سب سے بڑی روڈ ہے، پاکستان چوتھا بڑا دودھ بنانے والہ ملک ہے۔ ہمارے پاس پانچویں بڑی سونے کی کان، پانچویں بڑی کوئلے کی کان،ساتویں بڑی تانبے کی کان، پانچ دریا، ساتویں بڑی چاول کی پیداوار اور آٹھویں بڑی گندم کی پیداوار ہے ۔مگر ان سب چیزوں کے باوجود ہم باقی قوموں سے پیچھے ہیں وہ اس لیے کہ ہم خود کو نہیں بدلنا چاہتے۔ اس لیے آج آپ کے پاس موقع ہے خود کو بدلنے کا اور اپنے حق رائے دہی سے فیصلہ کرنے کا کیونکہ آپ کے فیصلہ سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں سنور سکتی ہیں۔اس لیے آج آپ ان انتخابات میں ایسے امیدواروں کو چنے جو کہ تعلیم یافتہ ہو، اماندار ہو اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے والہ ہو نہ کہ اسے چنے جو کہ آپ کی ذات کا ہو یا جسے آپ کے آباؤاجداد وؤٹ دیا کرتے تھے۔ کیونکہ اسی انتخابات سے ایک عام آدمی کے مسائل کیے جاتے ہیں جیسے کہ پینے کا صاف پانی ، نکاسی آب کا بہتر انتظام ، روڈ اور گلیوں کی مرمت کرنا وغیرہ وغیرہ۔اس لیے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ کسے منتخب کرناہے اور ایک عام آدمی سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ کون سا امیدوار اس کے لیے بہتر ہے۔
اس لیے خود کو آج پاکستان کے لیے بدلو کیونکہ جب آپ بدلیں گے تبی بدلے گا پاکستان کسی سے کہنے سے کبھی نہیں بدلے گا۔تو آئیں اپنے حق رائے داہی کا فیصلہ کرتے ہیں او ر اپنے پیارے پاکستان کو اپنے لیے بدلتے ہیں۔۔۔۔۔ ہاں اپنے لیے۔۔۔۔۔
jamshaid Ali
About the Author: jamshaid Ali Read More Articles by jamshaid Ali: 14 Articles with 11646 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.