لاہور: کھانا دیر سے لانے پر ویٹر کو گولی مار دی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں گاہک نے ویٹر کو کھانا دیر سے لانے پر گولی مار دی- یہ افسوسناک واقعہ گوشتہ روز لاہور کی مشہور ترین لبرٹی مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا ہے-

پولیس کے مطابق دو افراد مذکورہ ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے پہنچے اور ویٹر کو کڑاہی کا آرڈر دیا-
 

image


25 سالہ ویٹر محمد سفیر نے آرڈر لینے کے بعد چلا گیا تاہم اسے گاہکوں کو کھانا ٹیبل پر پیش کرنے میں کچھ وقت لگ گیا جس وجہ سے دونوں گاہکوں نے شدید ردِ عمل ظاہر کیا-

تلخ کلامی کے دوران ہی گاہک نے پستول نکال کر ویٹر پر فائر کر دیا اور خود موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جائے وارادات سے فرار ہوگئے-

گلبرگ پولیس کا کہنا ہے کہ “ زخمی ویٹر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے- ویٹر محمد سفیر کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا“-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

LAHORE: Two customers at a local eatery in Lahore shot dead a waiter for being late in serving a meal. According to police, two customers arrived at a eatery ‘Karachi Roll Paratha’ at Liberty Market and ordered Karahi.