کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے

سورہ آل عمران -- ٣ -- --------------- آیات # ١٣٧ تا ١٤٣
تم سے پہلے کچھ طریقے برتاؤ میں آ چکے ہیں تو زمین میں چل کر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا - یہ لوگوں کو بتانا اور راہ دکھانا اور پرہیزگاروں کو نصیحت ہے- اور نہ سستی کرو اور نہ غم کھاؤ تمہیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو - اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچی تو وہ لوگ بھی ویسی ہی تکلیف پا چکے ہیں اور یہ دن ہیں جن میں ہم نے لوگوں کے لیے باریاں رکھی ہیں اور اس لیے کہ الله پہچان کرا دے ایمان والوں کی اور تم میں سے کچھ لوگوں کو شہادت کا مرتبہ دے اور الله دوست نہیں رکھتا ظالموں کو - اور اس لیے کہ الله مسلمانوں کا نکھار کر دے اور کافروں کو مٹا دے - کیا اس گمان میں ہو کہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی الله نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا اور نہ صبر والوں کی آزمائش کی - اور تم تو موت کی تمنا کیا کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے تو اب وہ تمہیں نذر آئی آنکھوں کے سامنے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115493 views nothing special .. View More