دریائے نیل کے گرد آباد رنگوں کی جادوئی دنیا

دریائے نیل دنیا کا سب سے طویل دریا ہے جو براعظم افریقہ میں واقع ہے۔ یہ دریا مصر سے بھی گزرتا ہے اور اس دریا کے مصری ساحل کے گرد رنگوں کی ایک ایسی جادوئی دنیا آباد ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہے- ہم بات کر رہے ہیں مصر کے قصبے اسوان کے بالمقابل دریائے نیل کے کنارے واقع Anakato Nubian Houses کی- یہ درحقیقت سیاحوں کے لیے تعمیر کیا جانا والا ایک گیسٹ ہاؤس ہے جو تین عمارات پر مشتمل ہے- یہاں آنے والے مہمان مصر کی کئی قسم کی روایات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ان کے لیے اس گیسٹ ہاؤس میں وقت گزارنا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے-
 

image
دریائے نیل کے ریتیلے ساحل پر واقع یہ Anakato Nubian Houses نامی گیسٹ ہاؤس مختلف رنگوں سے آراستہ ہیں جبکہ اس کی دیواریں پودوں اور جانوروں کی شکلوں کے ڈیزائن سے آراستہ ہیں جو کہ اسے پرکشش بناتے ہیں-
 
image
گیسٹ ہاؤس کے بیرونی حصے میں بیٹھ کر دریائے نیل کا شاندار نظارہ کیا جاسکتا ہے حبکہ دوسری جانب مصر کے اسوان نامی قصبے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
گیسٹ ہاؤس کی عمارات نخلستان میں تعمیر کیے جانے والے گھروں کی طرز پر تعمیر کی گئی ہیں اور انہیں قوسِ قزاح کے تمام رنگوں سے آراستہ کیا گیا ہے-
 
image
اس پرسکون گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کی رہائش کے لیے 19 کمرے موجود ہیں اور ہر کمرے کا رنگ انتہائی پرکشش ہے-
 
image
دلچسپ بات یہ ہے کہ قدیم طرز پر بنائے جانے والے اس گیسٹ ہاؤس کا اسٹاف مکمل طور پر انگلش زبان میں گفتگو کرتا ہے- یوں تو گیسٹ ہاؤس میں ڈائننگ ایریا موجود ہے لیکن اگر کوئی مہمان چاہے تو اس کے کمرے میں بھی کھانے کا اہتمام کردیا جاتا ہے-
 
image
یہ نیوبین ہاؤسز اسوان نامی بین الاقوامی ائیرپورٹ سے 6 میل کے فاصلے پر واقع ہیں٬ تاہم ہوٹل کی انتظامیہ کے پاس اپنے مہمانوں کو ائیرپورٹ تک پہنچانے کا انتظام بھی موجود ہے-
 
image
گیسٹ ہاؤس میں سیاحوں کو یہاں کے روایتی لذیز کھانے پیش کیے جاتے ہیں جبکہ جگہ کھانا پیش کیا جاتا ہے اس آنگن کی تزئین و آرائش بھی روایتی طرز پر ہی کی گئی ہے-
 
image
یہاں کھانا بالکل تازہ تیار کیا جاتا ہے اور جس وقت بھی مہمان خواہش ظاہر کرے اسے کھانا فراہم کر دیا جاتا ہے-
 
image
اگرچہ مصر کے حالات گزشتہ کچھ عرصے سے خراب چلے آرہے ہیں تاہم دفتر خارجہ کی جانب سے دریائے نیل سے ملحقہ اس رنگا رنگ مقام کو محفوظ قرار دیا گیا ہے -
 
image
نخلستان میں واقع اس گیسٹ ہاؤس میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ یہاں ہاتھوں سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی دکانیں بھی موجود ہیں جہاں سے سیاح یادگاری اشیا خرید کر ساتھ لے جاتے ہیں-
 
image
گیسٹ ہاؤس کا اسٹاف سیاحوں کو دریائے نیل میں تیراکی اور مچھلی کے شکار کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے-
 
image
یہ گیسٹ ہاؤس اپنے پرکشش اور جادوئی رنگوں کی وجہ یہاں سے جانے والے سیاحوں کی ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس گیسٹ ہاؤس کے حوالے سے توصیفی رائے رکھتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Nestled along the beige sandy banks of the River Nile is a guest house that is impossible to miss, as it explodes with colour and funky designs. The kaleidoscope-patterned Anakato Nubian Houses are the architectural equivalent of a desert oasis, with walls and decorations painted in every colour of the rainbow. The fantastical buildings are covered with hieroglyphics and shapes of animals and plants, which look like a pastel hallucination when compared to the Sahara surroundings.