فروغ محبت

رشتے بے ربط سے ہوتے جا رہے ہیں
محبتیں تو بس نام کو ہی باقی ہیں
وفابھی کسی شیے کا نام ہوتا تو تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن کئی لوگوں کو تو اسکا صحیح حلیہ بھی یاد نہیں ہوگا
اب بھی شاہد ہوتی ہو
بلکہ ہوتی ہی ہوگی
کیونکہ اتنا تو مجھے پتہ ہے کہ زمانے کے ساتھ ساتھ اچھی چیزیں نادر تو ہوجاتی ہیں نایاب نہیں ہوتیں
اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ خوبیاں ہمارے معاشرے میں باقی رہیں
ہماری آنے والی نسلیں ان اعلی صفات سے محروم نہ ہوں
تو ہمیں کچھ کرنا ہی ہوگا
اس پیغمبر ذیشان کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا جس نے اپنی اولاد کو اپنے ہی ہاتھوں ذبح کرنے والی سنگدل قوم میں محبتوں کو فروغ دیا
اچھے اخلاق سکھائے اور عالمگیر بھائی چارہ قائم کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
"مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہےاور نہ ہی کسی حاجت میں اس سے اپنا پیچھا چڑاتا ہے،جو اپنے بھائی کی حاجت روائی میں ہوتا ہے اللہ تعالی اس حاجت پوری فرماتا ہے، جو کسی مسلمان کی کوئی پریشانی دور کرتا ہے اللہ تعالی اس کی قیامت کی پریشانی دور فرمائے گا اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا"
(سنن ابی داؤد،کتاب الادب،باب المؤاخاۃ)

سلام اس پر کہ اسرار محبت جس نے سمجھائے
سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے
Khalid Ameer Madani
About the Author: Khalid Ameer Madani Read More Articles by Khalid Ameer Madani: 3 Articles with 3086 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.