داتاعلی ہجویریؒ کے عرس پاک پر مصفائی لنگر

لاہور کی سر زمین کو داتاؒ نگری کہنا اِس بات کا اعتراف ہے کہ جناب داتا علی ہجویریؒ کے فیضان کا کمال پچھلے ایک ہزار سال سے جاری و ساری ہے۔میرا تعلق بھی داتاؒکی نگری سے ہے۔ میرا تعلق خانوادہ حضرت میاں وڈا صاحبؒ لاہور سے ہے جو کہ سلسلہ سہروردی کے بہت بڑئے بزرگ تھے۔وہ جناب نوشہ گنج بخشؒ اور حضرت میاں میرؒ کے ہم عصر تھے۔سینکڑوں سالوں سے آپ ؒ کا قران مجید کا درس قائم ہے اور آپؒ کا دربار پاک روحانیت کا مرکز ہے۔ مجھے یہ بھی افتخار ہے کہ قبلہ حضرت حکیم عنایت خان قاری نوشاہی ؒ نے ہی میری پرورش فرمائی اور وہ چھ سال کی عمر میں مجھے لاہور سے اپنے ہاں سرگودہالے گئے ۔حکیم صاحبؒ میرئے ماموں جان بھی تھے۔میں اُن کے حلقہ ارادت میں شامل ہوں اُنھوں نے مجھے پندہ سال پیشتر خلافت بھی عطا فرمائی۔ حکیم صاحبؒ کے ہاں کا روحانی ماحول میرئے لیے تربیت کاذریعہ بنا جس کی وجہ سے مادر فکری انجمن طلبہ ء اسلام سے کالج میں داخل ہوتے ہی وابستگی ہوگئی اور پھر مصفائی تحریک، المصطفی، ویلفیر سوسائٹی میں زندگی کی ساعتیں رواں دواں ہیں۔ سرز مین لاہور کے باسی کتنے خوش قسمت ہیں کہ اُن کے شہر کو داتاؒ کی نگری کہا جاتا ہے۔اﷲ پاک کے بندوں کی خانقائیں ایسی جگہیں ہیں جہاں اﷲ پاک کی رحمتوں کا نزول ہر ساعت جاری رہتا ہے۔اﷲ کے بندئے ظاہری حیات اور ظاہری وفات ہر صورت میں اﷲ کے بندوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ اﷲ پاک کے وہ عظیم انسان ہیں جو لاہور کی مٹی سے ایک ہزار سال سے تعلق رکھے ہوئے ہیں۔ بادشاہ مہاراجے لاہور پر حکومتیں کرکے چلے گئے لیکن حضور داتا علیٰ ہجویری ؒ کی حکومت قائم دائم ہے۔کشف الااسرار میں ایک مقام پر آپ نے اﷲ کے حضور اپنے لیے التجا کرتے ہوئے یوں دعا کی ہے کہ:یا اﷲ میرے دل کو روشن چراغ بنا،اپنی یاد کا شو ق بخش،دل کو غیر سے خالی کر پیرو مرشد کو مجھ پر مہربان کر۔پہلے میرے دل کو شکر بخش،پھر مجھے دولت دے۔پہلے دل کو کدوت سے پاک کر،پھر اپنے راز سے نواز،پہلے صبر دے اور پھر بیماری،یا اﷲ مجھے وہ دے جو بہتر ہے۔پسندیدہ کی توفیق دے۔خداتعالیٰ حکیم و علیم و عزیز و شفیق ہے اس کا لطف عام ہے وہ کریم ہے رحیم ہے رحما ن،غفار،قہار،جبار،وہاب،سلطان،منان ہے۔اﷲ گنہگار وں کا فریاد رس ہے میری دعا ہے کہ میری زبان شہادت کے وقت نہ رُکے اور مجھے آٹھ جنتیں عطا کر اور میرامعشوق میرے پہلو میں ہو۔مجھے عذاب میں گرفتا ر نہ کر۔میں بیمار بے حال ہوں تو شافی و کا فی ہے میرے واسطے۔یا اﷲ!علی کی عاجزی پر رحم کر اور بہ طفیل نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم اسے بخش دے اس پر رحم کر۔وہ عاجز بے کس ہے۔اس کا کوئی یا رو مدد گا ر نہیں ہے۔وہ تیرے سوا کسی کو نہیں چاہتا اور تیرے نام کو جپتا ہے۔عربت کے سوا اس کے ہاتھو ں میں کچھ نہیں ہے خدایا بے کس پر رحم کر۔تورحیم ہے، حلیم ہے،شفیق ہے۔میں گناہ کے سمندر میں ڈوبا ہوں تو بخشش کر۔اے انسان!طالب حق بن۔تکلیف سے نہ ڈر،فقیری مشکل ہے،علم سیکھ، عمل کر،والدین کی خدمت کر تا کہ منزل پر پہنچے۔انشائاﷲ!صدر نشین ہوگا۔خداکا کرم تیرے شامل حال ہوگا۔خداکی تعریف ہر دم کرو۔وہ علیم و حکیم ہے۔بار خدایا میرے گنا ہ ڈھانپ۔مجھے خداری دے۔میں حقیر پر تقصیر عاجز ہوں،اے بصیر!مجھ پر رحم کر کمزور ہوں اور تو قادر توانا۔اے دوست!خدا جو عنایت کرتا ہے ا س پر راضی رہ۔اگرویرانہ دے اس میں رہ،شہر دے تووہاں رہ،وطن یا بے وطن سب پر راضی ہو وہ گدڑی دے یا قاقم شکر بجا لا گھوڑا ہو یا گدھا سوار ہو۔وہ اﷲ کی نعمت ہے اور اس نعمت پر اﷲ تعالیٰ کا احسان مند رہ ۔حضرت داتا گنج بخش کی جلا لت شان اور مرتبہ کی عظمت کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت سید معین الدین چشتی ؒ اور حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ جیسے جلیل القدر بزرگوں کے علاوہ حضرت میا ں میر قادری اور محدث کبیر حضرت شاہ محمد غوث قادری لاہوریؒ نے آپ کے مزار مبارک پر معتکف رہ کر فیض پایا اور منازل سلوک و معرفت طے کیے۔درار شکوہ شہزادے نے اپنی مشہو رتصنیف سفین? الاولیا ئمیں یہ تصریح کی ہے کہ جو شخص چالیس دن تک بلا نا غہ مزار ِ داتا پر حاضری دے، اﷲ تعالیٰ اس کی ہر حاجت پوری فرمادیتا ہے۔وصال کے بعد اولیائے کرام کے فیوض و برکات کا جاری رہنا کتاب وسنت سے واضح اور ثابت ہے۔حضرت داتا گنج بخش ؒ کی اسی فیض رسانی خلق سے متا ثر ہو کر علامہ ڈاکٹر محمد اقبا ل مرحوم بارگاہِ گنج بخش میں عرض کرتے ہیں۔ مصطفائی تحریک ہر سال عرس حضرت داتا صاحبؒ کے موقعہ پر مصطفائی رضا کار کنونشن کا انعقاد کرتی ہے اور ساتھ ہی 1980 سے مصطفائی لنگر کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔اِس لنگر کے وح رواں اعجاز فقہی، شیخ طاہر انجم، گلزار فیصل، محمد علی خان،رانا خالد قادری، امانت زیب، بدرظہور چشتی، میاں شھزاد حافظ قاسم مصطفائی اور اویس مصطفائی ہیں۔اور اِن کی سرپرستی جناب ڈاکٹرظفر اقبال نوری، جناب میاں فاروق مصطفائی جناب غلام مرتضیٰ سعیدی، جناب حمزہ مصطفائی جناب خواجہ صفدر امین فرماتے ہیں۔اَس لنگر میں بہترین کھانا بلاتخصیص سب زائرین کو پیش کیا جاتا ہے اور بلامبالغہ لاکھوں زائرین عرس پاک اِس مصطفائی لنگر سے استفادہ فرماتے ہیں۔چونکہ مصطفائی برداری میں شامل ا حباب یہاں تشریف لاتے ہیں اِس لیے داتا صاحبؒ کے عرس پر اتنا وسیع لنگر کا اہتمام یقینی طور پر بہت سعادت کی بات ہے۔مصطفائی رضا کار کنونشن میں حاضری کا شرف نصیب ہوا۔ کنونشن میں معروف اینکر صحافی جناب نجم ولی خان بھی تشریف لائے تھے اُن سے بھی ملاقات رہی۔مصطفائی لنگر کی افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت مذہبی امور جناب امین الاحسنات صاحب تشریف لائے۔مصطفائی رضا کار کنونشن میں جناب حافظ قاسم مصطفائی جو مصطفائی تحریک کے مرکزی رہنماء ہیں اُن کا لکھا ہوا مصطفائی تحریک پڑھا گیا جس نے حاضرین پر کیف ومستی کی کیفیت طاری کردی۔مصطفاء رضا کار کونشن میں انجمن طلبہ ء اسلام کے مرکزی صدر طاہر عاکف خصوصی طور پر تشریف ہوئے، اُنھوں نے خطاب بھی کیا۔ نوائے انجمن جو کہ انجمن طلبہء اسلام کا ماہنامہ میگزین جو کہ تسلسل کے ساتھ شائع ہورہا ہے جس کا سہرا جناب منیر چوہدری کے سر ہے جو کہ اِس کے ایڈیٹر ہیں ۔ جب سے منیر چوہدری نے اِس کی ذمہ داری سنبھالی ہے اِس کی اشاعت میں تسلسل ہے۔ اﷲ پاک جناب منیر چوہدری کو اِس کا اجر عطا فرمائے۔مصطفائی رضا کا کنونشن میں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے مصطفائی تحریک کے مشن کا اعادہ کیا گیا۔یقینی طور پر اِس مصطفائی لنگر کی برکتوں سے مصطفائی تھریک کے کام میں مزید تیزی آرہی ہے اﷲ پاک مصطفائی تحریک کے کاموں میں وسعت عطا فرمائے۔ مصطفائی لنگر میں میدیکل کیمپ کا انعقاد ہوتا ہے جو کہ فوری طبی امداد کے حوالے سے شب و روز عرس کے ایام میں خدمات سر انجام دیتا ہے۔مصطفائی لنگر عرس داتا ؒصاحب کے تینوں دنوں میں رات دن پیش کیا جاتا ہے۔

MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 384606 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More