ن / ق کے مفروروں کا پی ٹی آئی سے گینگ ریپ

قیادت یہ کیوں بھول گئی کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حزب اختلاف ہے۔
اورتحریک کی پزیرائی کا سبب انتخابی کھلاڑیوں کا ذاتی رسوخ نہیں بلکہ معاشرتی جبرسے بغاوت کی لہر تھی۔جماعتی بنیاد پربلدیاتی انتخاب سے پارٹی کے تنظیمی الیکشن کی خرابیاں دور کی جا سکتی تھیں۔مگر پارٹی پر قابض سیاسی سوداگروں نے تبدیلی کی تحریک کو اقتدار کی تحریک بنا دیا۔ اقتدار کی دوڑ میں شامل ہونا اس کی بڑی سیاسی غلطی ثابت ہوئی۔
آج پی ٹی آئی حالت نزع میں ہے ۔اس کی جان بچانے کیلیئے مشکل ترین فیصلے کرنا ہوں گے ۔ یہ کام چیئرمین کا ہے مگر دائیں بائیں والے کرنے نہیں دیں گے۔ کاش قیادت میری پیش بندی پڑھ لیتی تو آج تحریک کے نظریاتی ساتھی اشکبار نہ ہوتے۔
ایک آخری موقع ابھی باقی ہے ۔جسے حاصل کرنے کیلیئے ورکر کا احترام بحال کرنا ہو گا
احترام کیسے بحال کرنا ہے یہ ماضی کے مقتدر یا مخدوم نہیں صرف مغلوب ہی بتا سکتے ہیں
بحالی مطلوب ہو تواشکبار نظریاتی ساتھیوں سے قیادت کی’’ معذرت‘‘ ہی کافی ہے۔
پی ٹی آئی کے اندرونی انتخاب سے اعلیٰ مقصد حاصل نہ ہو سکا اور موجود غالب طبقہ آئندہ بھی نہ ہونے دے گا۔ پارٹی ورکرز میں پھیلی مایوسی ختم کرنے کا بہترین موقع جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخاب نے فراہم کیا۔ ضروری تھا کہ وارڈ کی سطح پر نظریاتی کارکنان کو (۱)انتخابی ٹکٹ دیا جاتا۔(۲) پارٹی فنڈ سے انتخابی فیس ادا کی جاتی۔(۳) پارٹی فنڈ سے انتخابی منشور شائع کروا کر تقسیم کیا جاتا۔(۴) پارٹی فنڈ سے پارٹی فلیگ بنوا کر تقسیم کیے جاتے۔(۵) پارٹی فنڈ سے انتخابی دفتر چلایا جاتا ۔۔۔یہی امیدوار انتخاب کے بعد پارٹی کے بنیادی یونٹ کے سربراہ بن کر تبدیلی کے ضامن قرار پاتے
Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 23439 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More