دنیا کے انگنت پہلو ایسے ہیں جو آج تک کسی انسان پر ظاہر
نہیں ہوسکے جبکہ لاتعداد پہلو ایسے بھی ہیں جو کہ ظاہر ہو کر بھی اکثر
انسانوں کی نظروں سے اوجھل ہیں- یہ دنیا ہماری سوچ سے بھی کئی زیادہ عجیب
اور حیرت انگیز ہے- یہاں ہم چند ایسی ناقابلِ یقین تصاویر اور ان کا احوال
پیش کریں گے جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے اور یہی مناظر دنیا
کو انتہائی عجیب اور حیرت انگیز بناتے ہیں-
|
Rainbow Eucalyptus Tree
یہ قوسِ قزح کے رنگوں کا حامل درخت یوکلٹس نامی درخت کی ایک قسم ہے جو کہ
نصف شمالی کرہ میں پایا جاتا ہے- درخت پر موجود یہ رنگ قدرتی ہیں اور درخت
کی چھال کے نیچے سے مختلف اوقات میں چھلکتے ہیں- |
|
Valais Black-Nose Sheep
کالی ناک کی مالک یہ بھیڑ سوئٹزرلینڈ میں پائی جاتی ہے- اس بھیڑ کی اوون
اور گوشت دونوں ہی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں اور انہی اشیا کے حصول کے لیے
اسے خصوصی طور پر پالا جاتا ہے-
|
|
Pygmy Marmoset
یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بندر ہے اور یہ جنوبی امریکہ کے مغربی ایمیزون کے
برساتی جنگلات میں پایا جاتا ہے- اس بندر کا وزن صرف 100 گرام ہوتا ہے- یہ
ہریالی یا پھر دریا کے کنارے آباد جنگلات میں رہنا پسند کرتا ہے-
|
|
Romanesco Broccoli
یہ گوبھی کی ایک مخصوص قسم ہے جسے Romanesco کہا جاتا ہے اور یہ کھائی بھی
جاتی ہے- یوں تو اس کا تعلق اٹلی سے ہے لیکن یہ دنیا بھر میں پائی جاتی ہے-
|
|
Cannonball Tree
اس درخت کو کئی ناموں سے جانا جاتا ہے جس میں سے ایک Cannonball Tree بھی
ہے- اس درخت برازیل کا مشہور میوہ کثیر تعداد میں اگتا ہے جسے برازیل نٹ کے
نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
Coconut Crab
یہ دنیا کے سب سے بڑے کیکڑوں کی ایک قسم ہے- ان کیکڑوں کا وزن 4 کلوگرام تک
ہوتا ہے جبکہ ان کا قد ایک میٹر تک بلند ہوسکتا ہے- یہ بحر ہند اور بحر
اوقیانوس کے مختلف جزائر میں پائے جاتے ہیں-
|
|
Pineapple Field
یہ انناس کا کھیت ہے اور یقیناً انناس کے کھیت بہت کم لوگوں کی ںظر سے گزرے
ہوں گے- زیرِ نظر تصویر میں موجود انناس کا کھیت بھارت کے علاقے کیرالہ میں
واقع ہے- اس علاقے میں آپ کو ایسے کئی کھیت دکھائی دیں گے-
|
|
A Living Rock
کسی عجیب و غریب پتھر کی مانند دکھائی دینے والی یہ شے Pyura chilensis
نامی سمندری مخلوق ہے- یہ مخلوق چلی اور پیرو کے سمندر میں پائی جاتی ہے
اور اسے بڑے شوق سے کھایا بھی جاتا ہے-
|
|
Sarcastic Fringehead
عام حالات میں یہ مچھلی بالکل نارمل دکھائی دیتی ہے لیکن جیسے ہی یہ اپنے
شکار تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنا منہ کھولتی ہے تو ایک خطرناک اور
خوفناک مخلوق میں تبدیل ہوجاتی ہے- |
|
Red Crab Migratio
ہر سال موسمِ خزاں کے دوران 120 ملین کیکڑے آسٹریلیا کے کرسمس جزیرے سے
سمندر کی جانب ہجرت کرتے ہیں- اور جب یہ سڑک پار کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت
اکثر ٹریفک کو بھی روک دیا جاتا ہے- |
|
Ring-Tailed Cat
اس بلی کا تعلق درحقیقت روکون نامی جانور کے خاندان سے ہے اور یہ شمالی
امریکہ کے خشک خطوں میں پائی جاتی ہے- اس بلی کی خاصیت اس کی عجیب و غریب
دم ہے- |
|
Lenticular Clouds
بادلوں کی یہ شکل اس وقت وجود میں آتی ہے جب پانی سے بھرے بادل مختلف تہوں
میں ایک دوسرے کے اوپر آجاتے ہیں- پہاڑ کی چوٹی پر نظر آنے والے ان بادلوں
کو اس وقت لوگوں ایک اڑن طشتری کے طور پر شناخت کیا- |
|