آج پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر کیے جانے والے حملے کو
ایک سال مکمل ہوگیا- اور اس وقت پوری پاکستانی قوم اس عظیم سانحہ میں شہید
ہونے والے افراد کی پہلی برسی منا رہی ہے- 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں
پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر بزدلانہ کاروائی کر 132 بچوں سمیت 141 افراد
کو شہید کر دیا تھا جبکہ اس افسوسناک واقعہ میں متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے
تھے- یقیناً یہ پاکستانی قوم کے لیے ایک بہت بڑا اور دکھ بھرا سانحہ تھا
لیکن اگر ہم اسکولوں پر کیے جانے والے حملوں کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں
دکھائی دے گا کہ سانحہ پشاور کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی ممالک کے اسکولوں پر
دہشت گردی کی کاروائیاں کی گئی ہیں-
|
Terrorists attacked an
Army Public school in Peshawar
گزشتہ سال 16 دسمبر کو پاکستان کے شہر پشاور میں ایک ایسا سانحہ پیش آیا جس
نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا- اس روز بزدل دہشت گردوں نے پشاور میں واقع
آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے 141 افراد کو شہید کردیا- شہید ہونے والے
افراد میں 132 معصوم پھول جبکہ 9 اساتذہ شامل تھے- یہ حملہ نہ صرف پاکستان
کی تاریخ کا بلکہ دنیا بھر کی دہشت گردی کی تاریخ کا ایک مہلک ترین حملہ
تھا- قیمتی جانوں کے اس ضیاع پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا
اور ساتھ ہی اس ظالمانہ کاروائی کی شدید مذمت کی- اس مذموم کاروائی میں
متعدد بچے زخمی ہوئے جبکہ کئی بچوں کو پاکستان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کر
کے بحفاظت اسکول سے باہر نکال لیا- یہ حقیقی معنوں میں ایک بڑا سانحہ تھا
جسے پاکستانی قوم یقیناً کبھی نہ بھلا پائے گی- تاہم متاثرہ اسکول میں بچوں
نے دوبارہ اپنی تعلیم کا سفر شروع کر کے دہشت گردوں اور دشمنوں کو یہ واضح
پیغام دے دیا کہ “ تم چاہے کچھ بھی کرلو ہمارے حوصلے کبھی پست نہ ہوں گے٬
انشاﺀاﷲ“- |
|
Beslan school attack
یکم ستمبر 2004 کو تقریباً 32 دہشت گردوں نے روس کے شہر North Ossetia کے
قصبے Beslan میں واقع ایک اسکول پر قبضہ کرلیا- یہ قبضہ 3 دن تک قائم رہا
اور اس دوران ان دہشت گردوں نے 300 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس میں
186 بچے بھی شامل تھے- اس دن کو روس کا بدترین دن قرار دیا جاتا ہے-
|
|
Mortar attack on Iraqi school
8 جنوری 2007 کو عراق کے شہر بغداد میں واقع گرلز اسکول پر حملہ ہوا- یہ
دہشت گردانہ کاروائی صرف 2 افراد نے کی- یہ دونوں افراد اسکول میں اس وقت
داخل ہوئے جب بچے کھیل کے میدان میں تھے- دہشت گردوں کی اس کاروائی میں 4
لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 1 طالبہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی-
اس کاروائی کے دوران 20 طالبات زخمی ہوئیں- زخمی و جاں بحق ہونے والی تمام
طالبات کی عمریں 12 سے 16 کے درمیان تھیں-
|
|
Yobe school shooting
نائیجریا کی ریاست Yobe کے ایک اسکول میں فائرنگ کر کے دہشت گردوں نے اندھا
دھند فائرنگ کر کے 42 افراد کو ہلاک کردیا جس میں کئی طلبہ بھی شامل تھے-
ایک عینی شاہد کے مطابق ان دہشت گردوں نے کئی افراد کی لاشیں بھی جلا ڈالی
اور اس مقصد کے لیے وہ پیٹرول اپنے ساتھ لائے تھے-
|
|
Newton Elementary School
گزشتہ چند سالوں کے دوران امریکہ کئی اسکولوں پر حملے کیے گئے- ایسا ہی ایک
حملہ 14 دسمبر 2013 کو Connecticut میں واقع Newton Elementary اسکول پر
کیا گیا- اس حملے میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 20 بچوں اور 6 ٹیچر کو
موت کے گھاٹ اتار دیا-
|
|
Virginia Tech
16 اپریل 2007 کو امریکہ میں واقع Virginia Tech کے ایک کیمپس میں فائرنگ
کر کے 32 طلبہ اور چند ٹیچرز کو ہلاک کردیا گیا- یہ حملہ امریکی تاریخ کے
اسکول پر ہونے والے سب سے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا-
|
|
The Columbine High School
20 اپریل 1999 کو کولوراڈو کے The Columbine High School میں فائرنگ کا ایک
خطرناک واقعہ پیش آیا- اس فائرنگ کے نتیجے میں 13 طلبہ جاں بحق جبکہ 21
افراد زخمی ہوئے-
|
|