جاپان میں تعلیم کے حصول کو کس حد تک اہمیت دی جاتی ہے اس
کا اندازہ ہم اس جاپانی ریلوے اسٹیشن کو دیکھ کر لگا سکتے ہیں جہاں صرف ایک
طالبہ کی آمد و روفت کے لیے روزانہ خصوصی طور پر دو
ٹرینیں روکی جاتی ہیں
جبکہ یہ ریلوے اسٹیشن بھی اپنی بھرپور ذمہ داریاں نبھا رہا ہے-
|
|
ایک جاپانی جزیرے پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن کو تین سال قبل
دور دراز علاقے میں ہونے کی وجہ سے جاپان ریلوے نے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
تھا تاہم جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس ریلوے اسٹیشن سے صرف کرنے والا واحد
مسافر ایک طالبہ ہے اور اس کے لیے کالج تک پہنچنے کا یہ ٹرینیں ہی واحد
ذریعہ ہیں تو جاپان ریلوے نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا-
جاپان ریلوے نے اس اسٹیشن پر رکنے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی مذکورہ طالبہ
کی کالج سے آمد و رفت کے حوالے سے مرتب کر رکھا ہے- جاپان کا یہ ریلوے
اسٹیشن نہ صرف ایک مسافر کے لیے اپنی تمام ذمہ داریاں بخوبی ادا کر رہا ہے
بلکہ یہ اسٹیشن اس وقت اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا جب تک کہ طالبہ کی
کالج کی تعلیم مکمل نہیں ہوجاتی -
|
|
مذکورہ طالبہ رواں سال 26 مارچ کو اپنی کالج کی تعلیم مکمل کرلے گی تاہم اس
وقت تک یہ ریلوے اسٹیشن اسی طرح سے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا-
|