کامیابی کی خواہش ہر کوئی رکھتا ہے لیکن اس کے حصول کے
لیے تگ و دو سب نہیں کرتے- یا تو بعض افراد کامیابی کے سفر میں آنے والی
مشکلات کو دیکھ کر ہی سفر ادھورا چھوڑ دیتے ہیں یا پھر کچھ لوگوں کو درست
رہنمائی نہیں مل پاتی- ایک کامیاب زندگی حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے اندر
موجود چند مشکل کاموں کے خوف کا خاتمہ کیجیے جو آپ کو آگے بڑھنے سے روک رہے
ہیں- وہ کونسے مشکل کام ہیں جو آپ کو ضرور کرنے ہیں٬ آئیے ہم بتاتے ہیں-
|
|
یہ ایک حقیقت ہے کہ اکثر لوگ چند مخصوص موضوعات پر کسی سے فون پر بات کرنے
سے بھی ہچکچاتے ہیں لیکن آپ کو چاہیے کہ ایسی فون کال ضرور کریں اور کھل کر
بات کریں تاکہ آپ میں اعتماد بحال ہو-
|
|
بیشتر افراد کے لیے صبح سویرے جاگنا دنیا کا مشکل ترین کام ہوتا ہے تاہم
اگر کامیابی چاہیے تو پھر صبح جاگنا بھی پڑے گا-
|
|
عام طور پر انسان نے پیمانہ بنا رکھا ہے کہ “ جتنا سامنے والا کرے گا ہم
بھی اتنا ہی کریں گے“ لیکن اس پیمانے ترک کیجیے اور دوسروں کا خیال اس سے
زیادہ کیجیے جتنا وہ آپ کا کرتے ہیں-
|
|
چاہے کوئی آپ کی پیروی نہ بھی کر رہا تو بھی خود کو ایک رہنما تصور کرتے
ہوئے فیصلہ کیجیے-
|
|
اس وقت بھی کام مکمل کر کے دینے کی عادت ڈالیے جب آپ اسے بہانہ بنا کر
نظرانداز کرنا بھی ممکن ہو-
|
|
کسی بھی ناکامی کی صورت میں کوشش کرنا نہ چھوڑیے کیونکہ کوشش ہی وہ شے ہے
جو آپ کو کامیابی تک لے جائے گی-
|
|
ایسے لوگوں کے ساتھ بھی بہترین رویہ اپنائیے جو آپ کو پسند نہیں کرتے یا
پھر آپ ان کو پسند نہیں کرتے-
|
|
ہمیشہ اپنے اقدامات کے جوابات دینے کے لیے تیار رہیں جو حالات کتنے ہی مشکل
کیوں نہ ہوجائیں-
|
|
ہر رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب سفر ہر
صورت جاری رکھیے کیونکہ اگر آپ نے رکاوٹوں یا مشکلات کو بہانہ بنا لیا تو
زندگی صرف بہانے تراشنے میں ہی گزر جائے گی-
|
|
کسی بھی کام کی مکمل تفصیلات ضرور جانیے چاہے آپ اس
سے جان چھڑا بھی سکتے ہوں اور آپ کو یہ آسان بھی معلوم ہورہا ہو- |