ایک صحافی نیپولین ہل نے 20 سال کا عرصہ لگا کر 500 سے
زائد اپنی محنت سے کروڑ پتی بننے والے افراد پر تحقیق کی اور اس کے بعد ایک
کتاب تحریر کی۔ اپنی اس کتاب میں امیر ہونے کے ' راز' بتانے کے ساتھ ساتھ
انہوں نے زندگی میں ناکامی کا باعث بننے والی بڑی وجوہات کا بھی ذکر کیا۔
یہاں ان میں سے کچھ کا ذکر کیا جارہا ہے جو ڈان نیوز کی رپورٹ سے اخذ شدہ
ہیں- اور ان وجوہات پر قابو پاکر ہوسکتا ہے آپ بھی اپنے مقصد میں کامیابی
حاصل کرپائیں۔
|
کوئی واضح مقصد نہ ہونا
ایسے شخص کی کامیابی کی توقع نہیں کی جاسکتی جس کے پاس کوئی مقصد یا واضح
ہدف نہ ہو۔ مثال کے طور پر اگر امیر ہونا چاہتے ہیں تو بچت کے اہداف کا
تعین کریں اور پھر اپنے مالی منصوبے کو تشکیل دیں۔ |
|
عزم سے محروم
صحافی تحریر کرتے ہیں ہم ایسے کسی شخص کے بارے میں کیا امید کرسکتے ہیں جو
زندگی میں آگے بڑھنا ہی نہ چاہتا ہو اور مشکلات کی قیمت چکانے کے لیے تیار
نہ ہو۔ کامیابی آسانی سے نہیں ملتی اور آپ کو اس کے حصول کے لیے تحمل اور
تسلسل سے کام کرنا ہوتا ہے۔
|
|
اپنی تعلیم کا مناسب استعمال نہ کرنا
کالج کی ڈگری اس وقت تک کارآمد یا کامیابی کے لیے فائدہ مند نہیں جب تک آپ
اس کا اطلاق اپنی زندگی کو منظم کرنے کے لیے نہیں کرتے۔ تعلیم کا حصول صرف
علم کے لیے نہیں بلکہ اس کی افادیت اور تسلسل سے اطلاق کے لیے بھی کیا جاتا
ہے۔
|
|
نظم و ضبط کی کمی
ڈسپلن یا نظم و ضبط خود پر کنٹرول سے حاصل ہوتا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ
لوگوں کو اپنی منفی چیزوں پر زیادہ کنٹرول کرنا ہوتا ہے، اگر انسان اپنی
ذات کو ہی فتح نہیں کرسکتا وہ دنیا میں کیا کرے گا۔ زندگی میں کامیابی کے
لیے آسان بنیادی فارمولا ہے کہ بچت زیادہ خرچہ کم، مگر کم خرچہ کرنے کے لیے
ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔
|
|
اپنا خیال نہ رکھنا
کوئی بھی شخص کامیابی سے لطف اندوز اچھی صحت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اگر آپ
زیادہ کھانے، منفی خیالات اور ورزش سے دوری اختیار کرتے ہیں تو ان عادات کو
ترک کرنا ہی زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان پر خود آپ کا ہی اختیار ہوتا ہے۔
|
|
تسلسل کی کمی
بیشتر افراد آغاز تو اچھا کرتے ہیں مگر اختتام کرنے میں ناکام رہتے
ہیں، لوگ شکست کے ابتدائی آثار دیکھ کر ہمت ہار دینے کے عادی ہوتے ہیں۔ تو
کبھی اس وقت تک نہ روکیں جب تک آپ کا مقصد پورا نہ ہوجائے، بیشتر کامیاب
افراد میں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت ہوتی
ہے۔
|
|
منفی سوچ
ایسے شخص کی کامیابی کی کوئی امید نہیں ہوتی جو منفی شخصیت کا حامل ہو،
کامیابی کا حصول دیگر افراد کے ساتھ مل کر کی جانے والی کوششوں کے باعث
حاصل ہوتی ہے اور منفی شخصیت کسی کا تعاون قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔
|
|
کمزور قوت فیصلہ
صحافی تحریر کرتے ہیں کہ کامیابی کی منازل طے کرنے والے سینکڑوں افراد کا
تجزیہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سب میں ایک عادت مشترک ہوتی ہے اور وہ
ہے فیصلہ کرنے سے ہچکچاتے نہیں۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ غلط فیصلہ کرنا کوئی
فیصلہ نہ کرنے سے بہرحال بہتر ہوتا ہے۔ |
|