اردو انگریزی کا ملاپ

اردو زبان لشکری زبان ہے جس میں بہت سی زبانوں کو اپنے اندر سمانے کی صلاحیت موجود ہے لیکن اب اردو کو انگریزی زبان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے
دنیا کی کسی بھی قوم کے لئے اس کی قومی زبان بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ کسی بھی قوم یا ملک کے لئے شناخت اور پہچان ہوتی ہے۔ ہماری قومی زبان اردو ہے جو ہماری پہچان اور شان ہے لیکن بدقسمتی سے ہم ایک ایسی قوم ہیں جو خود ہی اپنی پہچان، شناخت اور شان کو مٹانے کے در پے ہیں
آج کل بڑے آدمی کی پہچان بن گئی ہے کہ وہ اردو بولتے وقت انگریزی کے حروف لازمی استعمال کرے گا۔ ٹی وی ڈراموں میں تو یہ بات بہت زیادہ ہوتی جارہی ہے۔

ڈراموں کی حد تک تو خیر تھی لیکن ہم نے سکولوں اور کالجوں میں نصاب میں بھی یہی فارمولا لگا نا شروع کر دیا خاص کر سائنس میں تمام اصطلاحات کےلئے انگریزی الفاظ کی استعمال کرنا شروع کر دیا۔
اردو ،میں عربی، فارسی اور انگریزی کے کئی حروف ہیں لیکن وہ شروع ہی سے استعمال ہوتے ہیں ان کے بغیر مکمل سمجھ نہیں آسکتی ہے مثلا کیچ کا لفظ کرکٹ میں استعمال ہوتا ہے تو فورا سمجھ آجاتا ہے کہ کھلاڑی آؤٹ ہے لیکن اس کی جگہ اردو کا لفظ پکڑنا استعمال کیا جائے تو سمجھ نہیں آتا کہ کس جگہ گیند کو پکڑا ہے کیچ ہوا، باؤنڈری بچائی؟ اسی طرح کچھ انگریزی کی الفاظ ہیں جو شروع سے استعمال ہو رہے ہیں اور اردو کی بجائے انگریزی میں اچھی طرح واضح ہو جاتے ہیں مثلا ایکسرے ، ٹیسٹ ، ون ڈے ، سپیڈ وغیرہ جیسے بہت سے الفاظ ہیں-

مگر آج کل سائنس اور ریاضی میں اصطلاحات کو انگریزی میں استعمال کیا جا رہا ہے جو اردو کے لئے خطر ناک بات ہے مثلا خلیہ کے لئے سیل کا لفظ استعمال کیا ج رہا ہے اور لڑکوں سے خلیہ کے بارے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ خلیہ کا لفظ پڑھا بھی نہیں ہے۔ اسی طرح سکولوں اور کولجوں کی کتابیں نرسری پریپ سے لے کر دسویں تک خاص کر چھٹی سے دسویں تک کی کتابیں دیکھ لیں اس طرح کی ہزاروں مثالیں ہیں بلکہ تقریبا تمام اصطلاحات انگریزی میں ہی لکھ دی گئی ہیں اگر طلباء سے ان کی اردو کرکے ان کے بارے پوچھا جائے تو وہ بتانے سے قاصر رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کو پہلی بار سن رہے ہیں۔

خدا را اس پہلو پرغور کیا جائے اسر اس سلسلے کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے اور تمام کتابوں میں اردو کی اصطلاحات کو اردو میں ہی استعمال کیا جائے تا کہ آنے والی نسلیں اردو سے واقف ہوں۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156581 views I live in Piplan District Miawnali... View More