رحمت العالمین ﷺ غیر مسلموں کی نظر میں

 ربیع الاول کے مہینے کا آغاز ہے ، چہار جانب نبی اکرم ، رحمت العالمین ، وجہ وجود کائنات حضرت رسول ِعربی ﷺ کی دنیا میں قدم آواری کا جشن منانے کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں ۔ وہ رحمت العالمین ﷺ، ایک ایسی ہستی جن کی شان کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے ان کنت الفاظ ، ان گنت صفحے اوران گنت قلم چاہییں ، پھر بھی ان کی شان کو بیا ن کرنا ممکن نہیں ۔ جن کی محبت میں اﷲرب العزت خود مداح سرا ہے۔ وہ عظیم ہستی ﷺ ، محبوب رب ِالعالمین ﷺ جن کے لیے خدائے ذوالجلال نے زمین اور آسمان کو تخلیق کیا ۔جس نے اپنے نبی ﷺ اپنے محبوب ﷺ پر درود بھیجنا واجب کر دیا ، کہ جب تک آپ نماز میں درود پاک نہ پڑھ لیں نماز مکمل نہیں ہو سکتی ۔ کسی انسان کے بس کی بات ہی نہیں کہ ان کی شخصیت کا مکمل احاطہ کر پائے ۔

نبی محترم ﷺوہ یتیم جنھوں نے یتیموں کے لیے تا قیامت بھلائی کو عام کیا ۔جنھوں نے غلاموں اور عورتوں کو سہارا دیا ۔ جنھوں نے ہر مشکل کو سہا اور پتھر مارنے والو ں کو دعا دی ۔جنھوں نے جہالت میں ڈوبی ہوئی قوم کو جہالت سے نکال کر تہذیب و تمدن سے روشناس کروا دیا ۔ یہ وہ ہستی جن کی شان بنان کرنے کے لیے اگر سالوں لکھا جائے تو بھی کم ہے ۔ نبی پاک ﷺ ایسے راہنما جنھوں نے انسانی زندگی کے ہر ہر لمحے کے لیے تاقیامت راہنمائی کی اور جن کی ہدایت ، روشنی تا قیامت جاری رہے گی ۔ یہ نبی پاک ﷺ کا انسانیت پر احسان ِ عظیم ہے کہ تاقیامت انسان آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ سے ہدایت حاصل کرتے رہیں گے ۔یہ وہ ہستی ﷺ ہیں جن کے بارے میں مسلمان تو مسلمان ، ہر مذہب کے لوگوں نے لکھا اور انھیں انسانیت کی بقا ء کی وجہ قرار دیا ۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی مدح سرائی کی ۔ کچھ کے الفاظ کو یہاں لکھتی چلوں
امریکہ کے سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر جو کتبہ نصب ہے اس کی تحریر کچھ یوں ہے ۔
Prophet Nuhammad (S.A.W) was one of the most influencial of all Law Givers in the history of the world.
(Untited States Supreme court)
حضرت محمد ﷺ دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ انصاف کرنے والے ہیں ۔
دنیا کو محمدﷺ کی طرح کا سوچ رکھنے والے انسان کی ضرورت ہے ۔ میرا یقین ہے کہ اگر ان (محمدﷺ) جیسی سوچ رکھنے والے بندے کو اس دنیا کا ڈکٹیٹر حکمران بنا دیا جائے تو اس دنیاکے تما م مسائل کو اس طرح حل کر لیں گے کہ یہ دنیا امن ، خوشحالی اور سلامتی کا گہوارہ بن جائے گی ۔ ( سر جارج برناڈ شاہ ۔ دہ جنیوین اسلام ۔ والیوم ۱ ۔ نمبر ۸ )
اگر مجھے دنیا کے متاثرکر دینے والے افراد کی فہرست بنانے کو کہا جائے تو میں محمدﷺ کا نام سہرفہرست لکھوں گا کیونکہ باقی ہر ایک پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے ۔ واحد محمد ﷺ وہ ہیں جو تاریخ میں مذہبی اور معاشرتی طور پر کامیاب ترین فرد ہیں ۔ (Micheal H Hert: The 100 : A ranking of the Most Influencial persons in the History)
ملک کے حکمران اس کے ساتھ ساتھ چرچ کے نگہبان ، ایک ہی وقت میں قیصر اور پوپ ، لیکن وہ ایسے پوپ تھے جو صرف پوپ نہ تھے ، ایسے قیصر تھے جو صرف قیصر نہ تھے ۔ایسے قیصر جو قیصر کے لباس میں نہ تھے ، نہ ہی ان کا حفاظتی دستہ ، نہ فوج اورنہ ہی مستقل آمدنی ، اگر کسی نے درست طریقے سے حکومت کی ہے تو بلا شبہ وہ محمد ﷺ ہی تھے ۔ جنھوں نے حکومت میں طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ۔
R.Bosworth smith : Muhammad and Muhammadism
وہ امین ، صادق ہیں جنھوں نے دوسرے امین اور صادق لوگوں کی وفاداری حاصل کر پائے ۔
Encyclopedia Britinica
نیپولین بونا پارٹ کچھ یوں راقم ہوا ۔
مجھے امید ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے جب میں تمام دنیا کے سمجھدار اور پڑھے لکھے افراد کو اکٹھا کرکے ایک ایسی شوریٰ بناؤں گا جو کہ قرآن کے احکام پرمبنی ہو گی جو کہ سچ ہے اور انسان کو ابدی خوشی کی جانب لے جا سکتا ہے ۔ (محمدﷺ قرآن کی عملی تفسیر ہیں )
فلسی ، خطیب ، رسول ، قانون ساز، جنگجو ، فاتح ، بہترین صلاحیتوں کو نکھارنے والے ، بیس سے زیادہ مملکتوں کے بانی ، ایک روحانی مملکت عطا ء کرنے والے ، بلاشبہ محمد ﷺ ہیں ۔ یہ وہ تمام پیمانے ہیں جن سے انسان کی عظمت کو ماپا جا سکتا ہے ۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان (محمدﷺ) سے زیادہ عظیم کوئی ہستی نہیں ہے ۔
(Lamartine Histoire De La Turque Paris 1854)
کے ایس رما نشد راؤ جو کہ ایک ہندؤ فلسفی ہے اس نے اپنی کتاب میں نبی پاک ﷺ کی زندگی کو بہترین نمونہ لکھا ۔ وہ کچھ یوں لکھتا ہے
محمدﷺ کی ذات کو پوری طرح سے جانچنا ناممکن ہے ۔ جو مجھے نظر آیا ، محمدﷺ بیک وقت ایک نبی ، ایک رسول ، ایک صوفی ، ایک بادشاہ ، ایک فاتح ، غلاموں کے محافظ ،یتیموں کے والی ، عورتوں کے حقوق کے علمبردار، اور صوفی ہیں ۔معاشرے میں یہ تمام کردار اہم ہیں اور محمدﷺ ان تمام شعبوں کے ہیرو ہیں ۔
Muhammad The Prophet of Islam
ایک انگریر ادیب تھامس کریل یوں لکھتا ہے ۔
کیسے ایک شخص لڑتے ہوئے قبیلوں کو ایک میز پر لا سکتا ہے اور دو صدیوں سے کم وقت میں انھیں ایک طاقت ور اور تہذیب یافتہ قوم میں تبدیل کر سکتا ہے ۔ یہ محمد ﷺ ہی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ۔
Heros and Hero Worships
ڈی سی شرما نے لکھا
محمدﷺ واحد شخصیت ہیں ج ن کا اثرورسوخ ۱۴۰۰ سال پہلے سے ابد تک محسوس کیا جائے گا اور قائم رہے گا ۔
The Prophets of East Calcuta 1935
یہ وہ تمام لوگہیں جن کا مذہب اسلام نہیں ہے لیکن وہ بھی نبی پاک ﷺ کے مختلف شعبوں پر کئے گئے احسانات کو نہ صرف مانتے ہیں بلکہ ان کی مدح سرائی بھی کرتے ہیں ۔

Maemuna Sadaf
About the Author: Maemuna Sadaf Read More Articles by Maemuna Sadaf: 165 Articles with 149438 views i write what i feel .. View More