کھانے کا مزہ ایک منفرد انداز میں

ویسے تو آپ نے دنیا کے مختلف ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا ہوگا لیکن حال ہی میں بیلجئیم میں بین جی فن کمپنی نے ایک ایسا ریسٹورنٹ متعارف کروایا ہے جو کہ زمین سے 50 میٹر بلندی پر ہے جہاں آپ صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک فیملی گیدرنگ سے لے کر بزنس میٹنگ تک ہر طرح کی تقریبات منعقد کر سکتے ہیں-

اس ریسٹورنٹ میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو ایک اچھے ریسٹورنٹ میں موجود ہونی چاہیے- ایک وقت میں یہ ریسٹورنٹ 22 لوگوں کی مہمانداری کر سکتا ہے- اس کے علاوہ باورچی٬ سروس مین اور میوزیشن بھی شامل ہیں اور سب سے اہم یہ کہ ریسٹورنٹ آپ کی بتائی ہوئی جگہ پر آئے گا آپ کو ریسٹورنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی- سب سے اہم کہ یہ کمپنی تمام مہمانوں اور میوزک بینڈز کے تحفظ کی گارنٹی بھی دیتی ہے-





YOU MAY ALSO LIKE: