کرپشن کے خاتمے میں میڈیا کا کردار

رشوت نے ہمارے ملک ،معاشرے کو کھوکھلا کر دیا ہے رشوت کا ناسور نا صرف ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کر ہاہے بلکہ اس نے معاشرے کو پستی کی جانب دھکیل دیا ہے کسی بھی ایک شخص کی انفرادی کوشش سے اس کا خاتمہ ناممکن ہے اس کے لئے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اس کو کامیاب تب ہی بنایا جا سکتا ہے جب تمام لوگ اس اختساب کو اپنے آپ سے شروع کریں تب اس کو ختم کیا جا سکتا ہے گزشتہ دور حکومت میں ہم نے کرپٹ ہونے میں اتنی ترقی کی کہ دنیا کہ کرپٹ ممالک میں پاکستان کا نام آنے لگا تھا جو ایک لمحہ فکریہ تھالیکن حکمران چین کی نیند سوتے رہے وجہ کیا تھی ؟ وجہ یہ تھی کہ اس کرپشن میں سب سے زیادہ حصہ انھیں حکومتی وزیروں ،مشیروں کا تھا ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے تھے ماضی میں اربوں کا منافع دینے والے ادارے زبوں حالی کا شکار تھے ریلوئے ،پی آئی اے اور سٹیل مل سب حکومتی بیل آوٹ پیکج پر زندہ تھے پاکستانی معیشت میں کمیشن اور ایجنٹ مافیا کا راج تھا اپنے کمیشن کی خاطر سینکڑوں کی چیز کو لاکھوں میں لینے یا دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کر رہا تھاایسا لگ رہا تھا کہ حکمران ہی اس ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں جو اسے شاید فروخت کرنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہ کریں اس وقت کرپشن کا گراف انتہائی سطح پر پہنچ چکا تھا جو اب بدستور کم ہو رہا ہے آج کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں روزانہ پانچ سے سات ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے اور یہ کرپشن تقریبا تمام جگہوں میں برابر ہوتی ہے ملک کے کئی ادارے اس حوالے سے بہت بدنام ہیں جن میں محکمہ مال ،پولیس اور عدلیہ سر فہرست ہے گو کہ آج یہ کرپشن ماضی کی نسبت کم ہے مگر یہ بھی اگر دیکھی جائے تو بہت زیادہ ہے ۔

ایسے کڑے میں ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے قائم کیے جانے والے سب سے بڑے ادارے NABنے اس لعنت کے خاتمے کا بیڑا اٹھا یا اور ثابت کیا کہ اگر کسی گناہ کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اجتماعی کوشش کی جائے تو اس کو ختم کیا جا سکتا ہے گزشتہ دنوں ہم نے بد عنوانی سے خاتمے کا عاملی دن منایا اس دن پوری قوم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ہیں گو کہ ماضی میں کچھ لوگوں نےNAB کو اپنے سیاسی حریفوں کو دبانے کے لئے استعما ل کیا مگر آج کا NABماضی کے اس NABسے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے جیسی کارکردگی ماضی میں دیکھی گئی تھی NAB وہ واحد ملکی ادارہ ہے جو کرپشن کے سد باب کے لئے موثر اقدامات کر رہا ہےNAB پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کی علامت کے طور پر مانا جاتا ہےNAB کے اعلی حکام اور خصوصا ڈی جی NAB نے جب سے NAB کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے NAB کو ایک بار پھر کرپشن کے خاتمے کیلئے ایسا موثر ادارہ بنا دیا گیاہے جس کی ساکھ سیاسی لوگوں کے انتقام کی نظر ہو چکی تھی انھوں نے آتے ہی NAB میں ان لوگوں کے خلاف جو کرپٹ تھے جو اختیارات سے تجاوز کر رہے تھے جنھوں نے لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجیاں لوٹی تھیں بلا امتیاز سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ریفرینس دائر کرائے کئی بڑی نجی ہاؤسنگ سو سائیٹیوں کے خلاف کاروائی کی گئی جن پر ہاتھ ڈالنے کو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا بہت سے کوپرائیٹیو ادارے جنھوں نے معصوم لوگوں کے اربوں روپے ہڑپ کیے ہوئے تھے ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی ساتھ ساتھ اس ادارے نے لوگوں میں وہ شعور بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا جس میں لوگوں کو یہ باور کرایا گیا کہ کم پیسوں سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے بجائے بااعتماد لوگوں کے ساتھ کاروبار کیا جائے اور جب تک مکمل چھان بین نہ کر لی جائے کسی بھی ادارے یا سو سائیٹی میں انوسمنٹ نہ کی جائے۔ عوام بھی NAB جیسے اداروں کی سرمایہ کاری سے متعلق دی گئی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے زیادہ منافع کی لالچ میں اپنی زندگی جمع پونجی لٹوا دیتے ہیں آج NABنے لوگوں میں کرپشن کے حوالے جس طرح کی مہم شروع کی ہوئی ہے اس سے لوگوں کو اس لعنت سے بچنے میں کافی مدد ملے گے میڈیا کہ ذریعے سے اس مہم کو زیادہ موثر اور کامیاب بنایا جا سکتا ہے NAB اگر اس مہم میں صحافیوں کو بھی شامل کریں اور ان کو ایسی سہولیات مہیا کریں کے جس سے وہ معاشرے میں اور خصوصا علاقے میں ہونے والی کرپشن کو اعلیٰ حکام تک پہنچاسکیں تو اس کے کافی بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں اگر NAB اس مہم میں میڈیا اور خاص طور پر علاقائی صحافیوں کی مدد لے تو دور دراز کے علاقوں میں معصوم لوگوں سے ان کی زندگی کی جمع پونجی لوٹنے والوں کو قبل از وقت ناصرف روکا جا سکتا ہے بلکہ ان کو قرار واقعی سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں کرپشن کے بارے میں موثر قانون سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان جرائم میں سزا بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ جو ان جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں بہت ہی کم عرصے میں جیل سے نکل کر دوبارہ اپنی سرگرمیاں شرو ع کر دیتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر قانون سازی کی جائے اور گرفتار ملزمان کا ٹرائل تیز اور اوپن کیا جائے تاکہ لوگ عبرت پکڑیں اور ساتھ، ساتھ اس مہم میں میڈیا اور خصوصا علاقائی صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے تا کہ اس مہم کو کامیاب بنا کر ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔
rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 227342 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More