کیا سال 2015 واقعی ڈرون فوٹوگرافی کا تھا؟ چند حسین مناظر

کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے ہیں اور اگر بات کی جائے ڈرون کیمروں سے حاصل کیے جانے والے مناظر کی تو پھر انہیں الفاظ میں بیان کرنا تو اور بھی مشکل ہے- جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ڈرون کیمرے کی مدد سے لی جانے والی چند ایسی حیرت انگیز تصاویر کی جو دنیا کے مقبول اور معروف مقامات کی ہیں- ڈرون فوٹوگرافی نے دنیا کو مزید خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے اور یہ حیرت انگیز اور ناقابلِ یقین تصاویر دیکھنے والے کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول سے بیگانہ کردیتی ہیں-
 

image
وکٹوریہ آبشار دریائے Zambezi پر بنی دنیا کی سب سے بڑی آبشار ہے٬ یہ آبشار زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر واقع ہے- ڈرون کی مدد سے لی جانے والی اس تصویر میں مکمل آبشار دیکھی جاسکتی ہے-
 
image
آسٹریلوی سمندر گریٹ بیریر ریف کا خلا سے مسحور کن نظارہ یقیناً آپ کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لے گا- اس سمندر کا فیروزی رنگ کا پانی آنکھوں کو ٹھنڈک کا احساس فراہم کرتا ہے-
 
image
وینزویلا میں واقع اینجل آبشار کی بلندی 2600 فٹ سے بھی زائد ہے اور یہ مشہور زمانہ نیاگرا آبشار سے بھی 15 گنا زائد اونچی ہے- کسی حد تک اس کی اونچائی کا اندازہ ڈرون کیمرے کی مدد سے لی جانے والی اس تصویر سے کیا جاسکتا ہے-
 
image
یہ دبئی شہر کی حقیقی تصویر ہے جو ڈرون کیمرے کی مدد سے لی گئی تاہم دیکھنے میں یہ کسی فکشن مووی کا ایک غیر حقیقی منظر معلوم ہوتی ہے-
 
image
یہ رنگارنگ نرگس کے پھولوں کے باغات ہیں اور ڈرون کیمرے سے لی جانے والی اس تصویر میں متعدد رنگ قید ہوگئے ہیں- یہ خوبصورت باغات نیدرلینڈ کے علاقے Voorhut کے نزدیک واقع ہیں-
 
image
یورپ کی بالٹک ریاستوں کا ذکر اکثر ہماری گفتگو سے غائب رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان ریاستوں کے خوبصورت مقامات سے ناواقف ہیں- انہی ریاستوں میں شامل Lithuania ملک میں واقع ایک جھیل کے درمیان موجود اس جزیرے کا منظر یقیناً انتہائی دلچسپ ہے-
 
image
نیورک کے شہر مین ہٹن کا یہ فضائی منظر یقیناً انتہائی دلفریب ہے اور اس کے پرکشش ہونے کی بنیادی وجہ شہر بھر کی بلند و بالا عمارات کا نظارہ ایک ہی تصویر کے ذریعے کیا جانا ہے-
 
image
اس حیرت انگیز تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے شہر کا ہر راستہ Arc de Triomphe نامی مقام کی جانب جاتا ہے- ایسے ہی متعدد قابلِ ذکر اور ناقابلِ یقین مقامات کی وجہ سے ہی پیرس کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے-
 
image
برازیل کے Corcovado پہاڑ کی چوٹی پر بنائے جانے والے Christ the Redeemer نامی مجسمے کا فضائی منظر- یہ مجسمہ 38 میٹر لمبا ہے اور فضا میں بلند ہے-
 
image
اٹلی کے شہر روم میں واقع یہ تاریخی عمارت Colosseum تلواروں سے کی جانے والی لڑائی٬ جانوروں کی لڑائی٬ شکار اور 6ویں صدی تک منعقد ہونے والی دیگر اقسام کی تقریبات کے لیے اپنے فعال کردار ادا کرتی رہی ہے-
 
image
یہ ناقابلِ یقین منظر دیوارِ چین کا ہے جو ڈرون کیمرے کی مدد سے لیا گیا ہے- اس تصویر کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی کرسٹل کی گیند میں کسی چھوٹی سی جگہ کو قید کردیا گیا ہو-
YOU MAY ALSO LIKE:

Drone photography has brought us to great heights both literally and in an artistic sense. It doesn't matter if we are looking at iconic sites or something on a smaller scale, a local park, for example; these aerial perspectives capture beauty in ways that we have never seen before!