خُدا خوفی

خُدا خوفی

پچھلے دنوں اک دوست نے پوچھا کہ کرپشن بہت ہو گئی ہے اور اس کی کیا وجہ ہے۔ میرے مُنہ سے بے اختیار نکل گیا، کہ ہم میں خُدا خوفی نہیں اس لئے۔

لیکن اگر دیکھا جائے تو یہ بات غلط بھی نہیں۔ اگر ہم کو اس بات کا ڈر ہوتا کہ ہم سے، ہمارے ہر اک عمل پہ سوال، جواب ہوگا، اور نہ صرف سوال، جواب ہوگا، بلکہ اس کی جزا اور سزا بھی ملے گی۔ تو ہم کیا کوئی ایسا عمل کرتے جس سے ہم گرفت میں آتے۔ جب اللہ کا خوف دل میں نہ ہو تو انسان بہت سے شیطانی عمال بھی کر جاتا ہے۔

ہم ایک تھانیدار، سپاہی یا کسی بااثر شخصیت سے تو فوراً ڈر جاتے ہیں۔ لیکن رب العٰلمین سے ہم زرا نہیں شرماتے۔ اس کی وجہ شاید اُس کی بے انتہا رحمت اور شفقت ہے یا پھر وہ دیا ہوا وقت ہے جبتک ہم جو مرضی کریں۔

لیکن وہ دن ضرور آئیگا، جس دن ترازو لگایا جائیگا۔ ہمارے ہر اچھے بُرے عمل کا حساب لیا جائیگا۔ زرہ برابر نیکی کا بھی اجر ملے گا۔ اور زرہ بھر بُرائی کا بھی عذاب ملے گا۔

جس دل میں اللہ نے قیامت کے دن کا خوف پیدا کر دیا ہو، وہ کبھی ایسی رہ پہ نہیں چلتا، نہ کوئی ایسا کام کرتا ہے، جس پہ اُس کو یہ شُبہ بھی گُزرے کہ یہ اُس کی پکڑ کا سبب بن سکتا ہے۔

اس لیے اللہ کی محبت، اللہ کی پکڑکا خوف اور روزِ قیامت کا ایمان لازم وہے۔

جنت نیکی کرنے سے نہیں ملے گی۔ بلکہ نیکی کر کے پھر اپنی نیکی کی حفاظت کر کے اُس کو قیامت کے دن میزان میں رکھنا نیکی ہے۔ ورنہ ایک نیکی کر کے ہم ہزاروں گناہوں کی دلدل میں اُتر جاتے ہیں۔ استغفرُاللہ ۔۔

زندگی کا اصل مقصد اللہ کی بندگی اور رسول اللہ کے بتلائے ہوئے طریقے پہ چلنا ہے۔ جو اس سے انحراف کریگا۔ وہ ظاہری اور وقتی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن جب اللہ کی پکڑ آتی ہے تو اچھے اچھوں کو پتہ لگ جاتا ہے۔

اللہ ہم سب کو نیکی کی ہدایت دے۔ آمین۔
Muhammad Imran Khan
About the Author: Muhammad Imran Khan Read More Articles by Muhammad Imran Khan: 10 Articles with 8700 views I am Muhammad Imran Khan, from Peshawar.

I am a very simple, God fearing, caring, talented, understanding, trustworthy and kind hearted human bein
.. View More