نیکی کمانے کا سب سے آسان طریقہ پارٹ ١

ذکر اللہ نیکی کمانے کا سب سے آسان ذریعہ ہے، ذکر کے لغوی معنی یاد کرنا ہے جبکہ اصطلاح میں ذکر اللہ کا مطلب اللہ رب العزت کو ہر وقت ہر حال میں قلب و لسان یعنی دل و زبان سے یاد کرنا اور اسکی حمد و تسبیح بیان کرنا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ایمان والوں اللہ کا زکر کثرت سے کرو(سورہ احزاب)، یعنی اللہ کو خوب یاد کرو، اس آیت مبارکہ میں یا ایھا اللذین (ایمان والوں)کے عموم کے اندر سب داخل ہیں خواہ وہ عالم ہو جاہل ہو، مرد ہو یا عورت، بادشاہ ہو یا صوفی کرام ہوں، بوڑھے ہوں یا بچے ہوں ہر انسان کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ذکر اللہ کرے۔ ذکر کا اصل مقصد اللہ رب العزت کے ساتھ اپنا رابطہ استوار کرنا ہے کیونکہ ذکر اللہ دلوں میں توانائی پیدا کرتا ہے، ہمت و طاقت عطا کرتا ہے جس کے نتیجے میں انسان اپنے نفس اور شیطان کو جو انسان کے سب سے بڑے دشمن ہیں انہیں شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے پھر یہ زکر کرنے والا شیطان سے مغلوب نہیں ہوتا اسی لیے جس وقت حضرت یوسف علیہ السلام کے سامنے گناہ کا موقع آیا اور گناہ کے تمام اسباب جمع ہو گئے تو اس وقت اس گناہ سے آپ علیہ السلام کو ذکر اللہ نے روک دیا اور جب زلیخا نے کہا، ھیت لک، تو جواب میں فرمایا، معاذاللہ، یعنی اللہ کی پناہ، اس وقت اللہ تعالیٰ کی پناہ کے احساس نے ہی آپ کو یہ طاقت دی کہ اتنے دلربا ماحول میں جسمیں انسان کے نناوے فیصد بہک جانے کا احتمال موجود ہوتا ہے آپ علیہ السلام گناہ کبیرہ میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہے۔ ذکر اللہ کے کئی معروف طریقے ہیں لیکن افضل طریقہ ہمیشہ ہر حالت میں قیام قیامت تک ذکر خفی ہے اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں کہ ذکر جتنا آہستہ ہوگا اتنا ہی افضل ہوگا اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اپنے رب کو اپنے دل میں پکارو عاجزی کے ساتھ اور ڈرتے ہوئے اور زور کی آواز کی نسبت کم آواز کے ساتھ،(سورہ اعراف :٢٠٥) اور یہ بھی اللہ رب العزت نے ساتھ ہی بیان فرما دیا کہ ذکر کرنے والے کے لیے کسی خاص حالت و ہیت میں ہونا ضروری نہیں ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ: جب تم نماز پوری کر چکو تو اللہ کی یاد میں مشغول ہو جاؤ کھڑے بھی بیٹھے بھی اور لیٹے بھی،(سورہ نسائ :رکوع ١٥)یعنی کسی بھی حال میں اس کی یاد اور ذکر سے غافل نہ ہوا جائے بلکہ ہر وقت زبان پر اللہ تعالیٰ کا ذکر جاری رہے لیکن اکثر لوگوں کے دلوں میں یہ شبہ ہوتا ہے کہ یہ کیسا ذکر ہے کہ دل و دماغ تو کہین اور مشغول ہیں اور زبان سے ذکر کیا جارہا ہے سبحان اللہ الحمدللہ، لا الہ الا اللہ کی تسبیحات پڑھی جا رہیں ہیں ایسے ذکر کا کیا فائدہ؟

جاری ہے
Noor
About the Author: Noor Read More Articles by Noor: 14 Articles with 25481 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.