نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ہندوستان کی جانب سے پاکستان
کو پہلا تحفہ بھی موصول ہوگیا ہے- جی ہاں معروف پاکستانی گلوکار استاد راحت
فتح علی خان کو ہندوستان میں داخلے سے روک کر انہیں ائیرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ
کردیا گیا ہے-
|
|
راحت فتح علی خان سالِ نو کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس
کے لیے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے- تاہم
ائیرپورٹ حکام نے انہیں یہ کہہ کر ہندوستان میں داخل ہونے سے روک دیا کہ ان
کے ویزے میں چند تکنیکی خرابیاں پائی جاتی ہیں-
راحت فتح علی خان کو ائیرپورٹ سے ہی واپس ابو ظہبی روانہ کردیا گیا- حکام
کے مطابق پاکستانی شہری ہندوستان میں صرف 4 شہروں ئئی دہلی، ممبئی، کولکتہ
اور چنئی کے راستے ہی داخل ہوسکتے ہیں جبکہ راحت فتح علی خان ہندوستانی شہر
حیدرآباد کے ائیرپورٹ پہنچے ہیں-
حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اقدامات پاکستانی شہریوں کی بھارت آمد پر
کڑی نظر رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں-
|
|
دوسری جانب تقریب کی انتظامیہ نے راحت فتح علی خان کو ڈی پورٹ کیے جانے کی
وجہ سے ان کی پرفارمنس کے اوقات میں ردو بدل کردی ہے-
|