پاکستان کے مشہور فنکار جن کی اداکاری کو پاکستان بھر میں
پسند کیا جاتا ہے ہمیشہ سے ہی ایسے مقبول نہیں تھے- اگر ہم ان فنکاروں کے
ماضی میں جھانکیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ یہ بھی عام افراد کی مانند ہی تھے
تاہم اپنے شوق کی تسکین کے لیے اپنی محنت اور لگن سے آج اس مقام تک پہنچے
ہیں- ہم آپ کو اپنے آج کے آرٹیکل میں پاکستان کے چند مشہور فنکاروں کی
تعلیمی قابلیت کے حوالے سے آگاہ کریں گے جو کہ اس وقت حاصل کی گئی جب انہیں
کوئی جانتا بھی نہیں تھا-
|
|
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی جان فواد خان اداکاری کرنے سے قبل لاہور کی نیشنل
یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنس میں زیرِ تعلیم تھے اور انہوں نے
ٹیلی کام انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے-
|
|
پاکستانی فلموں کے مقبول ترین ہیرو شان شاہد نے ایچی سن کالج سے ڈگری حاصل
کر رکھی ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے امریکہ سے ڈائریکشن کے شعبے میں کئی
کورسز بھی کیے ہیں-
|
|
کیا آپ یقین کریں گے کہ حمزہ علی عباسی نے سی ایس ایس کا مشکل ترین امتحان
پاس کر رکھا ہے- جی ہاں اس امتحان میں کامیابی کے بعد حمزہ علی عباسی جو
پیارے افضل کے نام سے مشہور ہوئے پولیس ڈپارٹمنٹ میں بھرتی ہوئے- تاہم اپنے
شوق کی خاطر یہ ملازمت ترک کر کے امریکہ فلم بنانے کی تربیت حاصل کرنے جا
پہنچے تھے-
|
|
نعمان اعجاز پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے جو کسی
تعارف کا محتاج نہیں- پاکستان کے کامیاب ترین فنکاروں میں شمار کیے جانے
والے نعمان اعجاز نے مشہور قائداعظم لاﺀ کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کر
رکھی ہے-
|
|
عینی جعفری کا شمار ان خوبصورت فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی
بہترین اداکاری کے ذریعے پاکستانی ڈراموں میں اپنی جگہ بنا لی اور شہرت کی
بلندیوں کو چھونے لگیں- عینی کینیڈا کی McGill یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں
اور پاکستانی ڈراموں میں اپنے کیریر کی شروعات کرنے سے قبل سنگاپور کی ایک
ایڈورٹائزنگ کمپنی میں ملازم تھیں-
|
|
عمران عباس کا شمار پاکستان کے پرکشش مرد اداکاروں اور ماڈل میں کیا جاتا
ہے- عمران عباس اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہونے سے قبل ایک آرکیٹیکچر
تھے- اور انہوں نے لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے اسی شعبے میں ڈگری بھی
حاصل کر رکھی ہے-
|
|
شہریار منور بھی پاکستان کا ایک ابھرتا ہوا فنکار ہے تاہم انہیں پاکستان کی
فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے-
شہریار منور نے کراچی کے South shore اسکول سے اے لیول کرنے کے بعد آئی بی
اے سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے-
|
|
آمنہ شیخ کی دلچسپی ہمیشہ سے ہی فلم اور ویڈیو پروڈکشن کے شعبے میں رہی ہے
اور اسی وجہ سے انہوں نے میساچوٹس کے ہمسفائر کالج سے فلم اور ویڈیو
پروڈکشن کے شعبے میں ڈگر بھی حاصل کی-
|
|
ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں شمار کیے جانے والے
مشہور پاکستانی فنکار و گلوکار علی ظفر ماضی میں ایک آرٹسٹ تھے- علی ظفر نے
لاہور کے نامور نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس کے شعبے میں ڈگری حاصل کی
ہے-
|
|
ماضی کے مشہور پاپ سنگر جنید جمشید نے بطور گلوکار
اپنے کیریر کا آغاز لاہور کی یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے
مکینیکل انجنئیرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد کیا تھا-
|