تبصرہ گلدستہ سعی

 صفا مروہ کی سعی حج و عمرہ کا ایک واجب رکن ہے اگر یہ واجب چھوڑ دیا جائے یا غلط طور پر ادا ہو گیا تو حج و عمرہ ناقص رہ جاتا ہے اور ایک دم دینا لازم ہو جاتا ہے ۔اکثر لوگوں کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ عمرہ میں طواف کے بعد صفا مروہ کی سعی بھی کرنا ہوتی ہے ۔ سعی چاہے عمرہ کی ہو یا نفلی عمرہ کی ہمیشہ احرام میں کی جاتی ہے ماسوائے حج کی سعی کے جو کہ عام لباس میں کی جاتی ہے۔ جسطرح نفلی عمرہ یا نفلی طواف ہوتا ہے لیکن صرف نفلی سعی نہیں ہوتی بہت سے لوگ لا علمی اور تربیت کی کمی کی وجہ سے نفلی طواف کے بعدنفلی سعی بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ مناسک حج و عمرہ میں سعی بین الصفامروہ کوواجب عمل کی اہمیت حاصل ہے اور اسی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ریاض الرحمنؒ بانی بصری وسمعی تربیت مناسک حج و عمرہ نے عازمین حج و عمرہ کیلئے گلدستہ سعی کے نا م سے ایک مختصر مگر جامع کتابچہ مرتب کیا ہے۔کتابچہ میں عازمین حج و عمرہ کیلئے سعی کے متعلق بہت سی معلومات تحریر کی گئی ہیں۔ جن میں چند ایک درج ذیل ہیں۔ سعی کا نقشہ بمع فاصلے، سعی کرنے کا تاریخی پس منظر، سعی شروع کرنے کا طریقہ، سعی کرنے کی نیت ،سعی کے ساتوں پھیرو ں کی دعائیں بمعہ ترجمہ۔ میلین اخضرین کی دعا ماثورہ ،سعی کے چند مختصر مسائل اور ہدایات۔ قبولیت دعا کے مقامات اور ان کے علاوہ بھی اس کتابچہ میں بہت سی ضروری معلومات موجود ہیں۔کتابچہ ایسے ہے کہ گویا دریا کو کوزہ میں بند کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج و عمرہ کو دوران سعی یہ کتابچہ مکمل راہنمائی مہیا کرتا ہے۔ ہر عازمین حج و عمرہ کو حج و عمرہ پر جانے سے پہلے کتابچہ گلدستہ سعی کا مطالعہ ضرور کر لینا چاہئیے اور دوران سعی بین الصفا مروہ ہر عازم کے پاس گلدستہ سعی ضر ور موجود ہونا چاہئیے تاکہ سعی کرنے میں آسانی رہے اور کوئی مشکل درپیش نہ آئے اور سعی کا عمل بہتر طریقہ سے مکمل ہو۔
 

DR.KHALID MAHMOOD
About the Author: DR.KHALID MAHMOOD Read More Articles by DR.KHALID MAHMOOD: 24 Articles with 60853 views HAJJ O UMRAH MASTER TRAINER.. View More