نظام میں نقائص موجود جنہیں ختم کرنے کی اشد ضرورت

مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن میں عوام کو چھ مہینوں سے لے کر ایک سال تک بجلی بحران ختم کرنے کی یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے جو شاید اگلے الیکشن تک بھی ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ نقل و حمل کے لئے جو منصوبے آج سے چالیس پچاس سال پہلے شروع ہو جانے تھے۔ وہ آج شروع کئے جا رہے ہیں۔ ایسے منصوبے آج بھی صرف پنجاب میں نظر آ رہے ہیں۔ صحت، تعلیم اور انصاف کے ساتھ ساتھ ذرائع نقل و حمل کے منصوبے ملک کے سبھی حصوں میں شروع کئے جانے چاہیے۔ ان منصوبوں کے علاوہ عوام کے بنیادی مسائل اب حکومت کی ترجیحات میں شامل رہنے چاہیں۔
وزیراعظم نوار شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں اور آرمی چیف راحیل شریف سب اس نقطے پر متفق ہیں کہ ملک کی آنے والی نسلوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے لئے آج سخت فیصلے کرنے ہیں۔ ایک طرف پاک فوج بارڈر پر دشمن کے مقابلے میں صف آراء ہیں تو دوسری طرف رینجرز اور دیگر عسکری قوتیں ملک کے شہری علاقوں میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔گزرے سال ہماری بہادر افواج نے بلاشبہ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اگر ہماری قیادت واقعی ہی اس سال ملک میں امن اور خوشحالی کا فروغ کرنا چاہتی ہے تو مل جُل کر قیام امن کو یقینی بنانا پڑے گا۔ اس کے علاوہ حکومت کو بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف بہتر انداز میں کام کرنے ہوں گے۔ اس سال کی سب سے پہلی خوشی یقینی طور پر عمران خان صاحب کی قومی اسمبلی آمد کہی جا سکتی ہے۔ ہمارے ملک میں سبھی سیاسی جماعتیں جمہوریت کا راگ الاپتی رہتی ہیں مگر قانون ساز اسمبلی میں قانون سازی کے لئے ممبران کی حاضری اکثر کم ہی رہتی ہے۔ہمارے چند ایسے سیاسی لیڈر جو عوام کی حمایت حاصل نہیں کر پاتے ہیں وہ اپنے آپ کو ایوان اقتدار تک پہچانے کے لئے کسی آمر کا سہارا ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ بھاری خرچے کر کے اسمبلی ممبر بن جانے والے حلف اٹھانے کے بعد اسمبلی سے اکثر غائب رہتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن سبھی قیادتیں اپنے نمائندوں کو اسمبلی اجلاس میں حاضری کا پابند کریںتو ملک میں بہتر جمہوری رویے پنپ سکتے ہیں۔ اپزیشن جماعتوں کا کام حکومتی منصوبوں کو چیک کرنا ہی ہوتا ہے۔ صحیح معنوں میں اپوریشن وہ ہی کہلاتی ہے جو عوامی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے عمران خان نے اسمبلی میں قدم رکھ دیے ہیں تو انہیں چاہیے کہ آئندہ انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے قانون سازی کرائیں۔ سب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جو بااختیار بھی اوربااعتماد بھی ہو۔ الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی پابندی سب کے لئے ہونی چاہئے۔ایسا نظام تشکیل دینے کی کوشش کریں کہ جیتنے والے کے ساتھ ہارنے والا بھی الیکشن نتائج کو تسلیم کرے۔ نواز شریف صاحب کی حکومت کے لئے اب کام کرنے کا وقت آ چکا ہے، انہیں نظر آ رہا ہے کہ میٹرو بس اور فلائی اوور جیسے منصوبوں کے علاوہ بھی عوام کے لئے کچھ ضروری ہے ملک میں انرجی مسائل کی بنا پر ہر حکومت کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن میں عوام کو چھ مہینوں سے لے کر ایک سال تک بجلی بحران ختم کرنے کی یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے جو شاید اگلے الیکشن تک بھی ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ نقل و حمل کے لئے جو منصوبے آج سے چالیس پچاس سال پہلے شروع ہو جانے تھے۔ وہ آج شروع کئے جا رہے ہیں۔ ایسے منصوبے آج بھی صرف پنجاب میں نظر آ رہے ہیں۔ صحت، تعلیم اور انصاف کے ساتھ ساتھ ذرائع نقل و حمل کے منصوبے ملک کے سبھی حصوں میں شروع کئے جانے چاہیے۔ ان منصوبوں کے علاوہ عوام کے بنیادی مسائل اب حکومت کی ترجیحات میں شامل رہنے چاہیں۔ دنیا میں اس وقت وہی ملک ترقی کر رہے ہیں جن کا تعلیمی نظام مضبوط ہے۔ ملک میں آج کے ماڈرن دور میں بھی صحت کے مسائل سے حکومتیں پہلو تہی کرتی آ رہی ہیں۔ عوام کو بہتر اور سستے علاج کے لئے آج بھی دربدر دھکے کھانے پڑتے ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری ادویات یا تو ہوتی ہی نہیں ہیں یا وہاں کا عملہ مہنگی ادویات باہر میڈیکل سٹورر پر بیچ دیتا ہے اور پھر مستحق مریضوں کو وہ دوائیں اور بھی مہنگے داموں ملتی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بیٹھنے والے ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرنے کی بجائے انہیں اپنے پرائیویٹ کلینکس کا ایڈریس دیتے ہیں۔ صحت ہر ملک میں قائم عدالتی نظام شہادتوں اور پولیس رپورٹ پر چلتا ہے مگر ہمارے ہاںیہ ایسا نظام انصاف ہے کہ لوگ عدالتوں کے چکر لگاتے بوڑھے ہو جاتے ہیں مگر انصاف نہیں ملتا۔ عوام کی بہتری کے لئے عدالتی نظام میں جو نقائص ہیں انہیں ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 301825 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More