پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے-
پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان میں مقبول ہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیے
جاتے ہیں- ان ڈراموں کی کامیابی میں ایک اہم کردار ان میں اپنی فنکاری کے
جوہر دکھانے والے اداکاروں کا بھی ہے- ان فنکاروں نے بہترین اداکاری سے
ناظرین کے دل جیت لیے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ان اداکاروں کی قابلیت کو دیکھتے
ہوئے انہیں بھاری معاوضے بھی ادا کیے جاتے ہیں- ہم یہاں پاکستان کے
ایسے فنکاروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہیں سب سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جاتا
ہے-
|
|
پاکستان کے پرکشش ترین فنکاروں میں شمار کیے جانے والے فواد خان ٹی وی
ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں- یقیناً ان کی
اداکاری بھی بےحد پسند کی جاتی ہے-
|
|
پاکستان کی خوبصورت فنکارہ ماہرہ خان نے بہت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل
کی- ماہرہ خان کو ٹی وی ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 3 لاکھ روپے ادا
کیا جاتا ہے-
|
|
غیر معمولی حد تک باصلاحیت اداکار فیصل قریشی فی پروجیکٹ 25 لاکھ روپے بطور
معاوضہ وصول کرتے ہیں- فیصل قریشی سنجیدہ٬ مزاحیہ اور مارننگ شوز سمیت ہر
اسٹیج پر اپنی فنکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں-
|
|
نعمان اعجاز شمار بھی پاکستان کے باصلاحیت اور منجھے ہوئے فنکاروں میں کیا
جاتا ہے- اور یہ ایک پاکستان کے کامیاب ترین فنکار ہیں- نعمان اعجاز کو بھی
فی پروجیکٹ کے اعتبار سے 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے-
|
|
ایک کامیڈی شو سے شہرت حاصل کرنے والی صبا قمر نے ڈراموں کی دنیا میں بھی
بہت کم وقت میں اپنا صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا- صبا قمر کو ڈرامہ کی ایک
قسط کے 2 لاکھ 90 ہزار ادا کیے جاتے ہیں-
|
|
نوجوان اور خوبرو اداکارہ سجل علی بھی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک
جانا مانا نام ہے- سجل علی ڈرامہ کی صرف ایک قسط میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر
دکھانے کے عوض 2 لاکھ 50 ہزار معاوضہ طلب کرتی ہیں-
|
|
پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان جو کسی تعارف کے محتاج نہیں فی
گانے کا معاوضہ 10 سے 15 لاکھ روپے کے درمیان طلب کرتے ہیں-
|
|
پاکستان کے مشہور گلوگار عاطف اسلم یقیناً یہ بھی گلوکاری کی دنیا کا ایک
بڑا نام ہے-عاطف اسلم کو بھی صرف ایک گانے کا معاوضہ 10 سے 15 لاکھ کے
درمیان ادا کیا جاتا ہے جبکہ ایک لائیو کنسرٹ کے انہیں تقریباً 10 لاکھ
روپے ادا کیے جاتے ہیں-
|
|
سائرہ یوسف جنہیں معصوم اداکارہ بھی کہا جاتا ہے کو فی
ڈرامہ قسط 2 لاکھ روپے کے حساب سے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے-
|
|
پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی
شہرت کی وجہ اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی ہے- ماہ نور بلوچ کو
ڈرامہ کی ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے-
|
|
مہوش حیات کا شمار بھی پاکستان کی باصلاحیت اور
ذہین فنکاراؤں میں ہوتا ہے- مہوش حیات کو ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا
معاوضہ 2 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے-
|
|
صنم بلوچ پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین
ناموں میں سے ایک ہے- صنم بلوچ ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ
70 ہزار روپے وصول کرتی ہیں-
|
|
عینی جعفری پاکستان کی ایک پرکشش ماڈل و فنکارہ ہیں-
عینی جعفری ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 90 ہزار روپے وصول
کرتی ہیں-
|