وہ کمپنیاں جو سینکڑوں سال بعد بھی قائم ہیں

دنیا کا قدیم ترین ریسٹورنٹ کونسا اور کہاں واقع ہے؟ یا پھر دنیا کی قدیم ترین ہتھیار بنانے والی کمپنی کونسی ہے؟ یقیناً یہ ایسے سوالات ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے لیکن آپ کو ان سوالات کے جوابات جان کر ضرور حیرت ہوگی کیونکہ ان ریسٹورنٹ یا کمپنیوں کی تاریخ کئی سو سال قدیم ہے لیکن آج بھی یہ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں- یہی نہیں بلکہ اور بھی کئی ایسی کمپنیاں دنیا میں اس وقت موجود ہیں جو کئی سو سال پہلے قائم کی گئی تھی مگر آج بھی موجود ہین- ایسی ہی دنیا کی چند قدیم ترین کمپنیوں کا احوال آپ ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں پڑھیں گے-
 

Kongō Gumi
یہ ایک جاپانی تعمیراتی کمپنی ہے جو کہ 578 عیسوی میں قائم کی گئی تھی اور اسے 2006 تک دنیا کی ایسی سب سے قدیم ترین کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل تھا جو اس وقت تک آزادانہ طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھی- تاہم 2006 کے بعد اسے ایک اور بڑی تعمیراتی کمپنی میں ضم کر دیا گیا-

image


Nishiyama Onsen Keiunkan
یہ ایک جاپانی ہوٹل ہے جو کہ 705 عیسوی میں قائم کیا گیا تھا- اس ہوٹل کے قریب گرم پانی کے چشمے تھے اور اس ہوٹل میں آنے والے مہمان ان گرم چشموں سے سے ضرور لطف اندوز ہوتے تھے- 52 مختلف نسلوں کے زیرِ انتظام چلا آنے والا یہ ہوٹل اپنے 1 ہزار سال قدیم اسٹرکچر سے کہیں زیادہ بڑا ہے- تاہم جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے باوجود اس ہوٹل کے متعدد حصے آج بھی پرانی حالت میں موجود ہیں-

image


St. Peter's Stiftskeller
آسٹریا میں واقع یہ ریسٹورنٹ اسکالر Alcuin کی دستاویز کے مطابق 803 عیسوی میں قائم کیا گیا- یہ ایسا قدیم ترین ریسٹورنٹ بھی ہے جو آج تک اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے- یہ ریسٹورنٹ آسٹریا کے علاقے St. Peter's Archabbey میں واقع ہے اور اسے دنیا کی ساتویں قدیم ترین کمپنی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے-

image


Sean's Bar
آئرلینڈ میں واقع یہ بار 900 عیسوی میں قائم کیا گیا تھا-1970 میں اس بار بحالی کے دوران ملازمین کو کئی ایسے شواہد دریافت ہوئے جس سے اس بار کے تاریخی ہونے کا پتہ چلتا ہے- یہاں سے کئی ایسے سکے ملے جن کی تاریخ 900 عیسوی سے جاملتی ہے- اس کے علاوہ اس بار کی ایک دیوار ایسے مرکب سے تیار کردہ ہے جس سے قدیم عمارات کی تعمیر کی جاتی تھی- اس کے علاوہ ملنے والے شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ قدیم دور میں بھی ایک بار ہی تھا-

image


Rathbornes
یہ موم بتی تیار کرنے والی ایک کمپنی ہے جو کہ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں 1488 عیسوی میں قائم کی گئی تھی- دوسرے الفاظ میں یہ کمپنی کولمبس کے امریکہ دریافت کرنے سے بھی 4 سال پہلے بنائی گئی تھی- بجلی کی ایجاد کے باوجود یہ کمپنی آج بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے- 19ویں صدی کے دوران اس کمپنی کو ڈبلن کی مختلف شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا کنٹریکٹ بھی حاصل ہوا تھا-

image


Beretta
قرونِ وسطیٰ کے دور کے دوران اٹلی کے شہر Gardone کو لوہے کے کام کے حوالے سے جانا جاتا تھا- نشاۃِ ثانیہ کے دور کے آغاز میں اس شہر کی پہچان اعلیٰ معیار کی بندوق سازی بن گئی- Beretta بندوقیں تیار کرنے والی ایک ایسی کمپنی ہے جو اسی شہر میں 1526 عیسوی میں قائم کی گئی- اور یہ دنیا کی قدیم ترین پیداواری کمپنی بھی ہے- اپنی مکمل تاریخ میں یہ کمپنی ایک ہی خاندان کی ملکیت چلی آرہی ہے-

image


Post och Inrikes Tidningar
یہ سوئیڈن سے نکلنے والا قدیم ترین اخبار ہے جس کا آغاز 1645 عیسوی میں ہوا- یہ اخبار ملکہ کرسٹینا نے جاری کیا تھا- 17 ویں اور 18ویں صدی میں سوئیڈش اس اخبار کے دیوانے تھے- اس اخبار میں قومی و بین الاقوامی خبریں٬ موسمی حالات٬ شاعری اور سلسلہ وار ناول شائع کیے جاتے تھے- تاہم اب یہ اخبار نہیں نکلتا اور اس کا صرف انٹرنیٹ فارمیٹ شائع کیا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Being a massive fan of Beretta, and of it’s long history, I thought it might be fun to write my first list about some of the oldest companies that are still recognizable and in existence today. I found the research quite interesting and I recommend that further reading on any of these entries is quite enlightening.