چارسدہ واقعے پر سیاست

تمام سیاستدان چارسدہ واقعے پر سیاست کرنے، میڈیا اپنی ریٹنگ میں اور برسراقتدار طبقہ فوٹو سیشن میں مصروف ہے جبکہ پاک فوج اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستانیوں کے تحفظ میں۔

ہم باچاخان یونیورسٹی چار سدہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس میں ہونے والے جانی نقصان اور طلبہ کے زخمی ہونے پر گہرا دکھ ہے معصوم طلبہ اور شہریوں کو شہید کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، یہ عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔پورا پاکستان سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ یہ بات تو سچ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کامیابیوں کے ساتھ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکاہے ،تھوڑا سفر باقی ہے جسے مل کر طے کرنا ہو گا۔جس کے لئے قوم کا متحد ہوناضروری ہے ۔ پاک فوج کو ضربِ عضب میں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا۔ انشااللہ ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔

یہ دہشت گردی کے واقعات سارے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بلکہ پاکستانی تو اپنے خون سے بابائے قوم کے اُس پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں کس کے بارے میں آپ نے فرمایا تھا "ابھی اور بھی قربانیاں دینی ہیں"
 
Abdul Waheed Rabbani
About the Author: Abdul Waheed Rabbani Read More Articles by Abdul Waheed Rabbani: 34 Articles with 35144 views Media Person, From Okara. Now in Lahore... View More