عام طور پر ریسٹورنٹ اپنے معیاری کھانوں اور بہترین ماحول
کے حوالے سے جانے جاتے ہیں لیکن دنیا میں چند ایسے ریسٹورنٹس بھی موجود ہیں
جو اپنی مزیدار ڈشز کے علاوہ اردگرد کے دلکش اور حسین نظاروں کی وجہ سے
مشہور ہیں- چند ایسے ہی ریسٹورنٹس کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کر رہے
ہیں جو کہ لوگوں میں اپنے سحر انگیز نظاروں کی وجہ سے مقبول ہیں-
|
|
Altitude نامی یہ ریسٹورنٹ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع ہے اور اس
ریسٹورٹ میں بیٹھ کر نہ صرف اردگرد کی خوبصورت عمارتوں کا نظارہ کیا جاسکتا
بلکہ سمندر کا دلکش منظر بھی آنکھوں کو فرحت بخشتا ہے-
|
|
سوئٹرز لینڈ کے علاقے Mürren میں بلندی پر واقع اس ہوٹل میں وقت گزارنا
ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتا ہے کیونکہ یہاں موجود سرسبز پہاڑیوں کے حسین
نظارے ان لمحات کو بھولنے نہیں دیتے- اس ہوٹل کو Edelweiss کے نام سے جانا
جاتا ہے-
|
|
El Farallón نامی یہ ہوٹل میکسیکو کے Cabo San Lucas میں واقع ہے جہاں ایک
جانب پہاڑ اور دوسری طرف وسیع سمندر ہے- اس مقام پر وقت گزارنا بھی زندگی
کا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے-
|
|
ہانگ کانگ میں واقع Tosca کے نام سے مقبول یہ ہوٹل یہاں آنے والے سیاحوں کو
دلچسپ اور دلکش نظاروں کی پیشکش کرتا ہے- یہاں سے شہر میں پھیلی بلند و
بالا عمارات کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
|
|
یہ ایک انتہائی دلچسپ ہوٹل ہے جہاں آپ کو چاروں طرف صرف سمندر ہی سمندر
دکھائی دیتا ہے- یہ منفرد ہوٹل تنزانیہ کے علاقے Zanzibar میں واقع ہے اور
دی راک کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
کیلیفورنیا کے علاقے Big Sur میں واقع اس ریسٹورنٹ سے غروبِ آفتاب کا نظارہ
انتہائی دلکش معلوم ہوتا ہے- Sierra Mar نامی اس ریسٹورنٹ کے اردگرد موجود
رنگارنگ پھول اس کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب ہیں-
|
|
Ristorante La Sponda نامی یہ ریسٹورنٹ اٹلی کے علاقے پوسیٹانو میں واقع ہے-
یہاں ایک جانب اگر رنگارنگ عمارات ہیں تو دوسری جانب نیلے سمندر کا پرکشش
نظارہ-
|
|
Ngorongoro Crater Lodge ایک بہترین ریسٹورنٹ ہے جو تنزانیہ میں واقع ہے-
یہاں آپ کو ہر طرف ہرے بھرے درخت دکھائی دیتے ہیں-
|
|
جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ماؤنٹ میں واقع ساحل کے کنارے اس ریسٹورنٹ کو
Two Oceans کے نام سے جانا جاتا ہے- ریسٹورنٹ میں بیٹھے یہ لوگ جہاں ایک
جانب مزیدار ڈشز سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہی دوسری طرف میلوں کے رقبے پر
پھیلا وسیع سمندر بھی ان کی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے-
|
|
یہ ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جہاں درخت خود ریسٹورنٹ کے اندر
موجود ہیں- کیلیفورنیا میں واقع اس ریسٹورنٹ کو Soho House کے نام سے جانا
جاتا ہے-
|
|
کیلیفورنیا کے علاقے سان فرانسسکو میں واقع اس بلند ترین
ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر اردگرد موجود تمام عمارات چھوٹی معلوم ہوتی ہیں- اس
ریسٹورنٹ کو دی ویو کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع اس ریسٹورنٹ کو Le
Jules Verne کہا جاتا ہے اور یہ ریسٹورنٹ مشہور ایفل ٹاور پر تعمیر کیا گیا
ہے- اس ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر پورا شہر آپ کی نگاہوں کے سامنے ہوتا ہے-
|
|
یہ دلچسپ ہوٹل تھائی لینڈ کے علاقے Krabi میں واقع ہے
اور غاروں کے درمیان تعمیر کیا گیا ہے- یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے منفرد
تجربے کا باعث بنتا ہے- یہ ہوٹل The Grotto کے نام سے مشہور ہے-
|
|
کیا آپ اس بات کا تصور کر سکتے ہیں جس مقام پر آپ کھانے
سے لطف اندوز ہو رہے ہوں وہاں اردگرد برفانی چوٹیاں موجود ہوں- ایسا ہی ایک
ہوٹل سوئٹرز لینڈ کے علاقے Mürren میں واقع ہے جو کہ Piz Gloria کے
نام سے مقبول ہے-
|