پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے ایک
ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر بھارتی پرچم لہرا
رہا تھا- پولیس اس گرفتار شخص سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ اس کی شناخت بھی
ظاہر نہیں کی جارہی-
|
|
تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورات
کوہلی کا پرستار ہے اور پولیس کو گھر کی تلاشی کے دوران بھارتی کرکٹر کی
کئی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں-
مذکورہ شخص کو اوکاڑہ کے صدر تھانے میں رکھا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش
کی جارہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مذکورہ شخص کی اب تک شناخت بھی ظاہر
نہیں کی گئی-
|