محبت کسی کو اپنے پاس ہمیشہ کیلئے ہونے کا
نام نہیں ہے محبت تو وه جذبہ ہے جو دل کی دیا کو ہر تاریکی اور ٱجالے میں
جلائے رکھتی ہیں - اگر اللہ کو سمجھنا ہے تو زندگی میں ایک دفعہ ضرور کسی
پر اپنی زندگی لٹا کر دیکھ لو زندگی کا مطلب سمجھ جاؤ گے اور اپنی وجہ
تخلیق بھی - محبت تو لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے
محبت تو دراصل درد حزن آہ و فغاں کا مترادف ہے اور درد انسان پر اللہ کا
بہت بڑا احسان ہے- بس ٱس کو اتنا چاہو جتنا خود کو چاہتے ہو ٱس کے محبت کی
پروا کئے بغیر اور ملے بغیر - کیونکہ محبت میں کاروبار اور سودا بازی زندگی
کی بازی ہوتی ہے- تمہاری زندگی میں ایک ایسا مقام آئے گا جہاں تم خود کو
دوسروں سے کسی صورت بڑا سمجھنے کی غلطی نہیں کرو گے - ہر بشر میں اپنے
محبوب کی شعاعیں دیکھو گے اور خوش اخلاق بن جاؤ گے یہی زندگی ہے جس کی درس
ہر بڑے سے بڑے کتاب اور زبان سے ملتی ہے- |