اور انکے دین میں انھیں فریب دیا اس جھوٹ نے جو باندھتے تھے

سورہ آل عمران - ٣ --------------- آیات # ٢١ تا ٢٥
وہ جو الله کی آیتوں سے منکر ہوتے اور پیغمبروں کو ناحق شہید کرتے اور انصاف کا حکم کرنے والوں کو قتل کرتے ہیں انھیں خوشخبری دو دردناک عذاب کی - یہ ہیں وہ جن کے اعمال اکارت گئے دنیا اور آخرت میں اور انکا کوئی مدد گار نہیں - کیا تم نے انھیں نہ دیکھا جنھیں کتاب کا ایک حصہ ملا کتاب الله کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ وہ انکا فیصلہ کرے پھر ان میں کا ایک گروہ اس سے روگرداں ہو کر پھر جاتا ہے - یہ جرات انھیں اس لیے ہوئی کہ وہ کہتے ہیں ہر گز ہمیں آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے دنوں اور انکے دین میں انھیں فریب دیا اس جھوٹ نے جو باندھتے تھے - تو کیسی ہوگی جب ہم انھیں اکٹھا کریں گے اس دن کے لئیے جس میں شک نہیں اور ہر جان کو اسکی کمائی پوری بھر دی جاۓ گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا --

سوچنے کی بات ہے کہ وہ کونسا جھوٹ تھا جس کی وجہ سے کتابیوں کے ایک گروہ کو ان کے دین میں فریب دیا گیا اور وہ بھی اس حد تک کہ وہ نبیوں کو شہید کرتے اور انصاف کا حکم کرنے والوں کو قتل کرتے بنی اسرائیل کا سب سے بڑا جھوٹ نام نہاد جھوٹ کی بنیاد پر قائم اسرائیلی قبلہ ہی ہے اور جو کوئی بھی بنی اسرائیل کے اس جھوٹے قبلہ کا احترام کرتا ہے تو وہ بھی ان ہی میں سے ہے -
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124384 views nothing special .. View More