دنیا کے چند حیرت انگیز سمندری پلیٹ فارم

دنیا میں اس وقت ہزاروں سمندری پلیٹ فارم یا Pier موجود ہیں جن میں طویل ترین بھی شامل ہیں تو مقبول ترین بھی- یہ ایسے اسٹرکچر ہوتے ہیں جو سمندر کے اوپر ایک ٹریک کی صورت میں تعمیر کیے جاتے ہیں اور یہاں سیاح کھڑے ہو کر سمندر کا خوبصورت نظارہ کرسکتے ہیں- بعض پلیٹ فارم کے ساتھ جھولوں یا شاپنگ یا پھر ریسٹورنٹس پر مبنی عمارات بھی تعمیر ہوتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ یہ سمندری پلیٹ فارم سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- درحقیقت ان مقامات کو انگریزی زبان میں Pier کے نام سے جاتا ہے- لیکن یہاں ہم قارئین کی آسانی کے لیے پلیٹ فارم کا نام دیا گیا ہے- ہم یہاں دنیا کے چند حیرت انگیز سمندری پلیٹ فارم پیش کررہے ہیں-
 

Ryde Pier
سمندر پر بنایا جانے والا یہ تفریحی پلیٹ فارم انگلینڈ کے جزیرے Wight پر واقع ہے اور یہ دنیا کا قدیم ترین سمندری پلیٹ فارم ہے- Ryde نامی اس پلیٹ فارم کا افتتاح 1814 میں کیا گیا لیکن آج بھی اسی مضبوطی کے ساتھ قائم ہے جیسا کہ پہلے روز تھا- یہ پلیٹ فارم اس حد تک طاقتور ہے کہ اس پر گاڑی بھی چلائی جاسکتی ہے-

image


Southend Pier
یہ سمندری پلیٹ فارم Essex کے سمندر پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ یورپ کا سب سے طویل ترین پلیٹ فارم ہے- یہ پلیٹ فارم 2.16 کلومیٹر طویل ہے- بنیادی طور پر Southend نامی یہ خوبصورت نظاروں کا حامل پلیٹ فارم لکڑی سے تیار کیا گیا تھا تاہم 1889 میں اسے لوہے سے تبدیل کر دیا گیا-

image


Blankenberge Pier
رنگا رنگ روشنیوں سے روشن یہ پرکشش سمندری پلیٹ فارم بیلجیم کے ساحل پر واقع ہے- اور اس پلیٹ فارم کو Blankenberge کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ یورپ کے اٹلانٹک سمندر پر تعمیر کیا جانے والا سب سے پہلا پلیٹ فارم ہے جہاں سے لوگ سمندر کا خوبصورت نظارہ کرسکتے ہیں- یہ پلیٹ فارم کنکریٹ سے تیار کردہ ہے-

image


Santa Monica Pier
Santa Monicaنامی یہ سمندری پلیٹ فارم کیلیفورنیا میں واقع ہے اور امریکہ کے مشہور و معروف مقامات میں سے ایک ہے- یہاں تک کہ اس پلیٹ فارم کو اکثر فلموں وغیرہ میں بھی شامل کیا جاتا ہے- درحقیقت یہ ایک امیوزمنٹ پارک بھی ہے جہاں لوگ سمندروں کے نظاروں کے علاوہ مزید تفریح بھی کرسکتے ہیں-

image


Birnbeck Pier
Birnbeck نامی سمندری پلیٹ فارم برطانیہ کا واحد پلیٹ فارم ہے جو کہ درحقیقت ایک جزیرے سے منسلک ہے- بدقسمتی سے جزیرے کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے اب یہ ایک ذاتی پراپرٹی بن چکا ہے اور اسی وجہ سے اسے عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے- اس پلیٹ فارم کا کچھ حصہ تباہ بھی ہوچکا ہے-

image


Progreso Pier
Progreso دنیا کا طویل ترین سمندری پلیٹ فارم ہے جو کہ میکسیکو کے سمندر پر تعمیر کیا گیا ہے- یہ پلیٹ فارم 6.5 کلومیٹر طویل ہے اور یہاں بحری جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت حاصل ہے-

image


Umhlanga Pier
Umhlanga نامی سمندری پلیٹ فارم جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں سمندر پر واقع ہے اور اپنی انوکھی تعمیرات کی وجہ سے انتہائی پرکشش معلوم ہوتا ہے- یہ ایک مختصر پلیٹ فارم ہے اور دیکھنے میں کسی جانور کی پسلیوں کی مانند معلوم ہوتا ہے-

image

Busselton Jetty
Busselton Jetty نامی سمندری پلیٹ فارم مغربی آسٹریلیا میں واقع ہے اور جنوبی ہمسفائر کا لکڑی سے تیار کردہ سب سے طویل ترین سمندری پلیٹ فارم ہے- اسے متعدد بار وسیع کیا جاچکا ہے- اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ساتھ ایک ریل لائن بھی منسلک ہے جو سیاحوں کو زیرِ آب دنیا کا مشاہدہ کرواتی ہے-

image

Clevedon Pier
انگلینڈ کے علاقے Somerset میں تعمیر کیا جانے والا Clevedon نامی سمندری پلیٹ فارم 1860 میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا- آج یہ مقام کشتیوں کی بندرگاہ کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے- اس کے علاوہ ماہی گیر یہاں سے مچھلیوں کا بھی شکار کرتے ہیں-

image

Old St. Petersburg Pier
اولڈ سینٹ پیٹر برگ نامی یہ سمندری پلیٹ فارم فلوریڈا کے ساحل پر واقع ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اسے منہدم کیا جارہا ہے- اس پلیٹ فارم کے اختتام پر ایک اہرام نما 5 منزلہ خوبصورت عمارت بھی موجود ہے جہاں سیاح کھانوں٬ شاپنگ اور رہائش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are thousands of piers in the world, both large and small, some of them privately owned and others housing legendary public attractions. Piers are pretty amazing, both in design, construction, and the views you get when you're looking out from the end of one -- and this list contains some of the most beautiful piers in the entire world.