فرح ناز اصفحانی کی ہندوستانی تھینک ٹینک میں ہرزہ سرائی

شاہین اختر

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف دعویٰ کرچکے ہیں کہ سابق سفیر پاکستان حسین حقانی امریکہ میں پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی حوالگی رکوانے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ میاں تو میاں ان کی بیگم بھی پاکستان دشمنی میں پیچھے کیوں رہ جاتیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون رکن اسمبلی اور حسین حقانی کی اہلیہ ’’فرح ناز اصفحانی‘‘ کو خصوصی طور پر دو ہفتے قبل 13جنوری کو بھارت میں مدعو کیا گیا۔ بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کی فنڈنگ سے چلنے والے نئی دہلی میں واقع تھنک ٹینک Observer Research Foundation (ORF) نے موصوفہ کو 13جنوری 2016ء کو مدعو کیا تاکہ وہ اپنی نئی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کرسکیں۔ اس کتاب کا عنوان ہے Purifying the Land of the Pure Pakistan's Religious ۔ ظاہر سی بات ہے اس تقریب کی مہمان خصوصی فرح ناز اصفحانی تھیں اور اس کا اہتمام ORF میں تعینات بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سینئر ریسرچ فیلو اور صحافی آشوک ملک نے کیا اور ان کی معاونت کانگرس دور حکومت میں وزیر رہے۔ شنکر آئر اور سابق بھارتی ڈپلومیٹ ووک کاٹجو (جو پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بدترین دشمن پاکستان ہیں) اور مسز ’’سوشائنی حیدر‘‘ نے کی جو کہ سینئر اینکر اور صحافی ہیں۔ اس موقع پر قیام پاکستان کے حوالے سے نہ صرف قائد اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ سبھی مقررین نے اپنی ساری توانائیاں اس امر پر صرف کیں کہ اسلام کے حوالے سے پاکستان کی کوئی شناخت نہیں بن سکتی بلکہ بہتر ہوتا کہ بانی پاکستان ’’انڈین سولائزیشن‘‘ کے ایک حصے کے طور پر اس کی شناخت قائم کرتے۔ اپنے کلیدی خطاب کے دوران فرح ناز اصفحانی نے اپنا سارا زور ان نکات پر صرف کیا۔ نظریہ پاکستان کو مذہب کی بنیاد پر بنانا بہت بڑی غلطی تھی، پاکستان میں توہین رسالت وغیرہ کے لحاظ سے مذہبی اقلیتوں کے خلاف انتہائی سخت قوانین موجود ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں اقلیتوں کی جان و مال انتہائی غیر محفوظ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے وقت اقلیتوں کی شرح 23فیصد تھی جو اب کم ہو کر محض 3فیصد رہ چکی ہے، حالیہ دنوں میں وزیر اعظم پاکستان اور دیگر پارٹیوں نے پاکستانی ہندوؤں کی جانب جو بہتر رویہ دکھایا ہے وہ مکمل طور پر نمائشی ہے، جنرل ضیاء الحق نے فوجی ڈکٹیٹر کی حیثیت سے پاکستانی اقلیتوں کی حالت مزید بدتر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور پاک افواج نے ساحہ مشرقی پاکستان کے دوران بنگالیوں کے ساتھ انتہائی بُرا رویہ اپنایا اور انہیں ہندوؤں کی طرح ڈیل کیاگیا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے بنگالیوں کو کچلنے کے لئے ’’الشمس ‘‘ اور ’’البدر‘‘ نام کی تنظیمیں بنائیں، افواج پاکستان سعودی عرب اور امریکہ کی طرف سے دی جانے والی امداد کو اپنے یہاں کی اقلیتوں کو کچلنے میں استعمال کرتی ہے، پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت اپنی اقلیتوں کے خلاف عوامی ردعمل کو تشکیل دے رہے ہیں۔

دشمن ملک کے انٹیلی جنس ادارے ’’را‘‘ کی سرپرستی میں چلنے والے تھنک ٹینک میں پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور زہریلا پراپیگنڈہ کرکے بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کرنے والی فرح ناز اصفحانی کے بارے میں آخر میں اتنا ہی کہوں گی۔
تہمت لگا کر ماں پر دشمن سے داد لے
ایسے وطن فروش کو مر جانا چاہئے
Javed Ali Bhatti
About the Author: Javed Ali Bhatti Read More Articles by Javed Ali Bhatti: 141 Articles with 106627 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.